فیصل آباد چیمبر آف کامرس کا رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کے تحت گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں تو سیع کا مطالبہ

اتوار 28 فروری 2016 17:29

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم 2016 کے تحت گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ کو 29 فروری سے بڑھا کر 30 اپریل 2016 کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔ رواں مالی سال کے آغاز سے ہی بنک ٹرانزکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے تاجروں اور حکومت کے درمیان کشمکش شروع ہو گئی تھی اور اس مسٴلہ کو حل کرنے اور اس کی جگہ تاجروں کی منشاء کے مطابق رضاکارانہ ٹیکس سکیم لاتے لاتے 6 سے 7 ماہ لگ گئے۔

تاہم انہوں نے ریونیو کے بارے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خاں کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے تاجر نمائندوں سے طویل مذاکرات کے بعد ان کے سو فیصد تحفظات کو نہ صرف دور کیا بلکہ یہ سکیم ہی مکمل طور پر ان کی منشاء اور توقعات کے مطابق ترتیب دی گئی۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد نواز نے ہارون اختر خاں کے حالیہ دورہ فیصل آباد کا بھی ذکر کیا جس کے دوران انہوں نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں سے ملاقات کی اور انہیں اس سکیم کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں بتایا ۔

اس حوالہ سے صدر چیمبر کے چوہدری محمد نوازنے کہا کہ بعض لوگوں نے اس سکیم کے تحت گوشوارہ داخل کرانے کی آخری تاریخ کا بھی ذکر کیا تھا جو 29 فروری ہے۔ ان کا خیال تھا کہ اس سکیم کے تحت گوشوارے جمع کرانے کیلئے دن بہت تھوڑے رہ گئے ہیں لہٰذا اس تاریخ میں اضافہ کیا جانا چاہیئے۔ اس موقع پر ہارون اختر خاں نے کہا تھا کہ تاجر اس کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ کریں تو حکومت اس پر بھی سنجیدگی اور ہمدردی سے غور کرے گی اور وہ خود بھی اس سلسلہ میں وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار سے بات کریں گے۔

چوہدری محمد نواز نے کہا کہ ان کے خیال میں گوشوارہ داخل کرانے کی تاریخ میں کم ازکم 2 ماہ کی توسیع کی جائے تا کہ تاجر اپنے وکیلوں سے مشاورت کے بعد اس سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ گوشوارے داخل کرا سکیں لہٰذا گوشوارے داخل کرانے کی تاریخ 30 اپریل 2016 تک بڑھائی جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند