ملکی برآمدات 25ار ب ڈالرسے گھٹ کر ساڑھے23ارب ڈالر تک آگئی ہے، مہتاب الدین چاؤلہ

حکومت برآمدات میں اضافے کیلئے قابل عمل کوششیں کرے، صدر سائٹ سپرہائی وے ایسوسی ایشن آف انڈسٹری

پیر 29 فروری 2016 19:32

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) ۱یف پی سی سی آ ئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برا ئے ایکسپورٹ ٹریڈ اینڈویلیوایڈڈ پروڈکٹس کے چیئرمین اورسائٹ سپرہائی وے ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر مہتاب الدین چاؤلہ نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات 25ار ب ڈالرسے گھٹ کر ساڑھے23ارب ڈالر تک آگئی ہے جبکہ یہ اندیشہ ہے کہ برآمدات مزید کم ہوکر22 ارب ڈالر تک رہ جائے،ایسی صورتحال میں حکومت برآمدات میں اضافے کیلئے قابل عمل کوششیں کرے،جن ایکسپورٹرز کے ریفنڈز واجب الادا ہیں انہیں فوری طور پر ریفنڈز کے چیک دیئے جائیں تاکہ مالیاتی بحران دور ہوسکے اورملکی برآمدات کو30ارب ڈالر تک لے جایا جائے،گیس کے کنکشنز پر عائد پابندی کا خاتمہ کیاجائے تاکہ نئی انڈسٹری لگیں اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں اور ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہو۔

(جاری ہے)

ایک اعلامیہ مہتاب الدین چاؤلہ نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے باوجود بھی ملک میں نئی صنعتیں نہیں لگ سکیں اور نہ ہی موجودہ صنعتوں کو اپ گریڈ کیا گیا جس کی ایک اور بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ایکسپورٹرز کو ایف بی آر کے پاس روکے گئے سیلز ٹیکس، کسٹمز ری بیٹ اور ڈی ایل ٹی ایل کے تمام کلیمز کی فی الفور ادائیگیاں وعدے کے مطابق نہیں کی گئی ہیں، برآمدات میں ہونے والی کمی کے تناظر میں حکومت کو اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور مسائل کو حل کرنا ہوگا۔

مہتاب چاؤلہ نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو 2014سے2023تک10سال کیلئے جی ایس پی پلس کا درجہ ملا ہے27کنونشنز پر عمل درآمد کے سلسلے میں پاکستان یورپی یونین کی واچ لسٹ پر ہے اور ہمیں ہر صورت میں ان کنونشنز پر عمل کرنا ہے اگرچہ 2سال کی جائزہ رپورٹ پاکستان کے حق میں ہی سمٹ کی گئی ہے اور پاکستان کو مزید فیور مل جائے گا مگر ہمیں آئندہ محتاط قدم اٹھانے ہونگے،پاکستان کویورپی یونین میں جی ایس پی پلس کا درجہ ملنابہت اہم ہے اور یورپی یونین امریکا کے بعد پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر ہے،یہ درجہ ملنے سے پاکستان سے یورپی یونین کے 28ممبر ممالک کو ٹیکسٹائل کے علاوہ ٹیکسٹائل،اسپورٹس گڈز، سرجیکل آلات اور دیگر مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔

مہتاب چاؤلہ نے مزید کہا کہ گیس ٹیرف اسٹرکچر میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے علیحدہ کھاتے ہونے اورٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے زیرو ریٹیڈکے اعلان پر فی الفورعملدرآمد کیا جائے کیونکہ یکم جولائی بہت دور ہے اور اس عرصہ میں بہت سے آرڈرز دوسرے ممالک منتقل ہو نے سے ہم پوئنٹ آف نوریٹرن پر چلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں صنعتکاروں کو پانی دستیاب ہی نہیں ہے ،پانی کی شدید کمی ،گیس ،بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کے زائد ٹیرف کی وجہ سے صنعتی پیداوارمتاثر ہورہی ہے جبکہ برآمد کنندگان کو اربوں روپے کے ریفنڈز کی عدم ادائیگی بھی برآمدات کے فروغ میں بڑی رکاوٹ بن رہی ہے اگر یہ مسائل حل ہوجائیں تو ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا،جو صنعتکار مشینری لائے اس پرلانگ ٹرم فنانسنگ ریٹ کم کرنے کی ضرورت ہے،ہماری حکومت بھی بھارت،بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کی لانگ ٹرم فنانسنگ پالیسیاں اپنائے تاکہ عالمی مارکیٹ میں دیگر ممالک کی پروڈکٹس کا مقابلہ کیاجاسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت ، انڈوں کی قیمت مستحکم رہیں

برائلر گوشت ، انڈوں کی قیمت مستحکم رہیں

متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ

متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 8فیصد کمی ہوگئی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 8فیصد کمی ہوگئی

سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں تیزی لانے میں پرعزم ہیں،  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے نئے معاہدے کیلئے  پاکستان ..

سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں تیزی لانے میں پرعزم ہیں، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے نئے معاہدے کیلئے پاکستان ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس   619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند

وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب سے اقتصادی تعلقات بڑھا رہے ہیں،میاںز اہد حسین

وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب سے اقتصادی تعلقات بڑھا رہے ہیں،میاںز اہد حسین

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030

ہلال احمر قبائلی اضلاع کوہاٹ برانچ ٹیم کی کوہاٹ چیمبر آف کامرکے بانی رشید پراچہ سے ملاقات

ہلال احمر قبائلی اضلاع کوہاٹ برانچ ٹیم کی کوہاٹ چیمبر آف کامرکے بانی رشید پراچہ سے ملاقات

منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم پر الزام ثابت

منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم پر الزام ثابت

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف