پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،کے ایس ای 100 انڈیکس 75.43 پوائنٹس کے اضافے سے 31369.51 پوائنٹس پر بند

پیر 29 فروری 2016 20:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 فروری۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 75.43 پوائنٹس کے اضافے سے 31369.51 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور نئے کاروباری ہفتہ کے آغاز پر پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس 31300 پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 75.43 پوائنٹس کے اضافے سے 31369.51 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 86.40 پوائنٹس کی تیزی سے 18382.89 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 18.21 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 699.04 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 108.47 پوائنٹس کی کمی سے 14452.93 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 60.89 پوائنٹس کی مندی سے 11154.34 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

آل شیئر اسلامک انڈیکس 86.74 پوائنٹس کی تیزی سے 14696.27 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 327 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 124 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 183 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 265 روپے کے اضافے سے 5565 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح پیلپس مورس پاکستان کے حصص کی سودے بھی 44.32 روپے کی تیزی سے 1817.34 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی نیسلے پاکستان اور اٹلس بیٹری کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 103.83 روپے کی مندی سے 6783.67 روپے اور اٹلس بیٹری کے حصص کی قیمت بھی 33.63 روپے کی کمی سے 642.34 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار پیس (پاکستان) لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 50 لاکھ 70 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 6.07 روپے سے شروع ہو کر 6.19 روپے پر بند ہوئی جبکہ پاور سیمنٹ لمیٹڈ کے 1 کروڑ 11 لاکھ 6 ہزار حصص کے سودے 8.67 روپے سے شروع ہو کر 9.69 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 13 کروڑ 3 لاکھ 61 ہزار 480 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 6 ارب 23 کروڑ 82 لاکھ 15 ہزار 279 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 65 کھرب 81 ارب 30 کروڑ 8 لاکھ 23 ہزار 222 روپے سے بڑھ کر 65 کھرب 87 ارب 37 کروڑ 61 لاکھ 72 ہزار 887 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 127 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 1 کروڑ 85 لاکھ 38 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد