موبی لنک کے سکندر ‘ ٹی وی کمرشل کی عوام میں غیرمعمولی پذیرائی

جمعرات 3 مارچ 2016 22:11

موبی لنک کے سکندر ‘ ٹی وی کمرشل کی عوام میں غیرمعمولی پذیرائی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مارچ۔2016ء) پاکستان کا نمبر1 سیلولر نیٹ ورک، موبی لنک پاکستانی قوم کے مزاج سے واقف ہے اور اسے جنون میں تبدیل کرنا جانتا ہے۔ پاکستان میں انتہائی پسند کیے جانے والے کھیل، کرکٹ کے لیے سپورٹ کی شاندار روایت برقرار رکھتے ہوئے اورپاکستان میں اس کھیل کے فروغ کے لیے اپنے عزم کو مضبوط تقویت پہنچانے کی غرض سے موبی لنک نے حال ہی میں پاکستان کی جناب سے پہلی بار منعقد کی جانے والی سپر لیگ کے لیے لاہور قلندرز کے ساتھ شراکت قائم کی۔

اس تاریخی رشتہ کو قائم رکھنے کے لیے موبی لنک نے ٹیلیویژن کے لیے ایک علامتی کمرشل تیار کی جسے کرکٹ کی شیدائیوں اور نقادوں کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی ہے۔ میوزک ویڈیو کے انداز میں تیار کی گئی اس ٹی وی کمرشل کومحض 4 ہفتوں کے دوران ایک وائرل کی مانند اب تک 6.7 ملین لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

یوٹیوب اور ڈیلی موشن سمیت سوشل میڈیا پر اس قدر بڑے پیمانے پر دیکھے جانے کے باعث یہ کمرشل اب سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ٹی وی کمرشل کی ایلیٹ کلاس میں شامل ہو چکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ناظرین کی جانب سے شائع کیے جانے والے تبصروں میں اس کمرشل کے بنانے والوں کو بھی مسلسل سراہا جا رہا ہے جنہوں نے پاکستان کے انتہائی متحرک شہرکی حقیقی روح کو اس کمرشل کا حصہ بنایا ہے جب کہ ناقدین اورشیدائیوں کے تبصرہ کے مطابق ’موبی لنک کے سکندر‘ مقامی طور پر تیار کی جانے والی بہترین کمرشل فلموں میں سے ایک ہے۔اس کامیابی کے بارے میں گفتگو کر تے ہوئے موبی لنک کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ، شہباز مقصود خان نے کہا،’’اس سنگ میل کے حصول پر مجھے بہت فخر ہے اور اسی لیے بھی ہم نے لاہور کی ثقافت کے انتہائی خوبصورت نمونے کو پیش کیا ہے اور اسے کرکٹ کے لیے شہر کے جنون میں شامل کر دیا ہے۔

موبی لنک کے مقاصد واضح ہیں – ہم پاکستان کے لیے اور اس کھیل کے لیے ،جسے یہاں بہت پسند کیا جاتا ہے، بہترین کے خواہاں ہیں۔‘‘پاکستان سپرلیگ کا آغاز ملک میں اس کھیل کو جلاء بخشنے کے لیے ایک اہم قدم تھا۔ موبی لنک کو لاہورقلند رز کے ساتھ اپنی شراکت پر فخر ہے جو ان پانچ بہترین کرکٹ فرینچائزز میں سے ایک ہے جنہوں نے پاکستان کی پہلی سپر لیگ میں شرکت کی۔ اس ویڈیو کے دیکھنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ لاہور قلندرز کی مقبولیت کی ایک علامت ہے اور موبی لنک کو اس کے اس نظرئیے کے لیے بنیاد فراہم کرتی ہے کہ یہ شراکت ٹیم کو نئی بلندیوں تک لے کر جائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات