پنجاب سے روس، سری لنکا ،ملائیشیا، بحرین، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات کو118287میٹرک ٹن آلو برآمد

آلو کی برآمد سے کسان کو براہ راست فائدہ پہنچ رہا ہے ،لوکل مارکیٹ میں قیمتیں مستحکم ہوئیں‘ صوبائی وزیر ڈاکٹر فرخ جاوید

اتوار 6 مارچ 2016 16:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مارچ۔2016ء) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت کی بروقت حکمت عملی اور راہنمائی کے باعث اب تک روس، ملائشیا، سری لنکا، عرب امارات، قطر، بحرین، اومان، کویت، مالدیپ، سنگاپوراورسومالیا کو1لاکھ18ہزار 287 میٹرک ٹن آلو برآمد کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے اس اقدام کے باعث کسان کو براہ راست فائدہ پہنچ رہاہے اور لوکل مارکیٹ میں قیمتیں مستحکم ہوئی ہیں۔

وزیر زراعت نے بتایا کہ پنجاب کے کاشتکار کی مھنت اور لگن کے باعث اور محکمہ زراعت کی ٹیموں کی راہنمائی کی بدولت آلو کی اچھی فصل حاصل ہوئی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی برآمد کیلئے وفاقی حکومت سے مل کر کوششیں کی گئیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت کا آلو دنیا کے بیشتر ممالک میں بین ہے جبکہ اچھی کوالٹی کے باعث پاکستانی آلو کی دنیا بھر میں مانگ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران متحدہ عرب امارات کو 34482.6میٹرک ٹن، سری لنکا کو 41282.2میٹرک ٹن، ملائشیا کو 11230.8، قطر کو 2977،بحرین کو 18636.15، اومان کو 6988.3،کویت کو 1044.5، مالدیپ کو 191، سنگا پور کو 492، روس کو 874.42 اور سومالیا کو 59 میٹرک ٹن آلو برآمد کیا جا چکا ہے۔ ڈاکٹرفرخ جاوید نے بتایا کہ پنجاب اس سال 3لاکھ میٹرک ٹن تک آلو برآمد کرنے کیلئے کوشاں ہے اور اس ضمن میں ایکسپورٹرز کو مکمل سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

حکومت نے اسی لیے آلو کی برآمد پر کسی قسم کی کوئی ڈیوٹی یا ٹیکس نہیں لگایا۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار وں کے منافع میں اضافہ ہماری اولین ترجیح ہے اس لئے حکومت ملکی ضرورت سے زیادہ تمام آلو بر آمد کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ96ہزار ٹن آلو گزشتہ سال برآمد کیا گیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی