اٹلی اور پاکستان کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے تجارتی اور سرمایہ کاری فورم اگلے ماہ روم میں منعقدہوگا، وزیر مملکت اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ تاجروں کے وفد کی قیادت کرینگے

بدھ 9 مارچ 2016 22:01

اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) اٹلی اور پاکستان کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کی غرض سے تجارتی اور سرمایہ کاری فورم اگلے ماہ روم میں منعقد ہو گا۔ وزیر مملکت اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ تاجروں کے وفد کی قیادت کرینگے۔ جہاں وہ اٹلی کے وزیر برائے اقتصادی ترقی، اٹالین معروف کمپنیوں اور اٹالین غیر ملکی تجارتی ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔

(جاری ہے)

یہ بات پاکستان میں اٹلی کے سفیر سٹیفانو نے بدھ کو یہاں چیئرمین سرمایہ کاری ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملاقات کے دوران کیا۔ تجارتی سرمایہ کاری فورم کا مقصد دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کو فروغ دینا ہے۔ فورم میں توانائی، انفراسٹرکچر، آٹوموبائلز، ایگروفوڈ، فارماسیوٹیکلز، ماربلز، سٹون اور ٹیکسٹائل سمیت دیگر مصنوعات پر توجہ دی جائے گی۔ فورم میں پاکستانی کاروباری خواتین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اٹلی کے سفیر نے کہا کہ اٹلی کی بڑی کمپنیوں کو پاکستان میں لانا ہمارا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 سے 5 کمپنیاں پہلے ہی پاکستان میں موجود ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu