- Home
- Business
- Business News
- ٹیکس دینے کے باوجود بزنس کمیونٹی ہراسمنٹ کا شکار ہے ، حکومت کے چند ادارے مشکلات پیدا کر رہے ہیں ..
ٹیکس دینے کے باوجود بزنس کمیونٹی ہراسمنٹ کا شکار ہے ، حکومت کے چند ادارے مشکلات پیدا کر رہے ہیں ‘ ہم تمام ایشوز کو مل بیٹھ کر مشاورت کیساتھ حل کرنا چاہتے ہیں ، صنعتوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی سے ہی حکومت کا صنعتی ترقی کا ویڑن مکمل ہوگا
تاجر برادری ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں پہلے ہی اپنا فرض ادا کر رہی ہے چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ ، پیٹرن انچیف میاں انجم نثار کی گفتگو
منگل 15 مارچ 2016 21:04
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایو سی ایشن فرنٹ (پیاف ) کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی مشکلات کے باوجود ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے اس کو یکسوئی سے بزنس کرنے دیا جائے، ٹیکس دینے کے باوجود بزنس کمیونٹی ہراسمنٹ کا شکار ہے گورنمنٹ کے چند ادارے بزنس کمیونٹی کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے مشکلات پیدا کر رہے ہیں جسکی وجہ سے صنعتکار اور تاجر برادری نہایت پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بہت اچھی بات ہے کہ حکومت مختلف انرجی پراجیکٹس پرکام کر رہی ہے ،بزنس کمیونٹی امید کرتی ہے کہ2018 تک انرجی بحران کا مسئلہ حل کر لیا جائے گا۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو میں چیئر مین پیاف نے کہا کہ ہم تمام مسائل کے حل کیلئے حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور تمام ایشوز کو مل بیٹھ کر مشاورت کے ساتھ حل کرنا چاہتے ہیں۔(جاری ہے)
تاجر برادری ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں پہلے ہی اپنا فرض ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کے صنعتکار اور تاجر برادری ایل ڈی اے کی جانب سے فیوزپور روڈ کے انڈسٹریل علاقے کو کمرشلائز کرنے کے ساتھ اضافی ٹیکسوں اور دیگر مسائل کے باعث پریشان ہیں۔عرفان اقبال شیخ نے گورنر پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں پر زور دیا جائے کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تاکہ گورنمنٹ اور تاجر برادری کا تعلق ہمیشہ قائم رہے۔پیاف کے پیٹرن انچیف میاں انجم نثار نے کہا کہ ملک میں ایل این جی کے آنے سے بہتری آ رہی ہے جس سے انڈسٹری میں جان آ رہی ہے صنعتوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی سے ہی حکومت کا صنعتی ترقی کا ویڑن مکمل ہوگا انڈسٹریز کو مسلسل بجلی کی فراہمی سے ملکی پیداوار اور گرتی برآمدات کو سہارا ملے گا،۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ سیلز ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگیاں نہ ہونے سے برآمد کنندگان سخت مشکلات کا شکار ہیں ان کی فوری ادائیگی کی جائے تا کہ انڈسٹری جمود کا شکار نہ ہو اور انڈسٹری کا پہیہ بلا تعطل چلتا رہے۔Browse Latest Business News in Urdu
ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ
سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب
سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن
صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز
بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال
وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر
ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن
وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..
ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن
پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس
PSX Live Index
Updated: 05:45:01pm | 25-04-2024
Status: Closed | Volume: 798,527,177 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary