اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن پاکستان(او سی اے پی) اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے مابین مفاہمت کی دستاویز پر دستخط

ہفتہ 19 مارچ 2016 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) اوورسیز چائنیزایسوسی ایشن پاکستان اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے مابین مفاہمت کی دستاویز پر دستخط ہوگئے۔ دستخطوں کی تقریب میں ایسوسی ایشن کے چیئر مین چن زونگ ڈونگ ، ڈپٹی چیئرمین لا جلیلین ،ڈائریکٹر لیو چنگ قوان جبکہ راولپنڈی چیمبر کی جانب سے صدر آر سی سی آئی میاں ہمایوں پرویز، سینئر نائب صدر ثاقب رفیق، سیکرٹری عرفان منان اور دیگر موجود تھے۔

اس موقع پراو سی اے پی کے چیئر مین نے کہا کہ اس سمجھوتے سے دو طرفہ تجارت بڑھانے ، مارکیٹنگ اور مشترکہ اقدامات کے فروغ میں مدد ملے گی ۔مصنوعات کی نشاندہی اور ان کی تشہیر اور خدمات کے حوالے سے ڈیٹا بیس قائم کیا جائے گا۔ باہمی اعتماد اور شفافیت کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ معائدہ دونوں ملکوں کی تاجر برادریوں کے درمیان روابط بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کا کردار ادا کرے گا چن زونگ نے ملک میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور تاجروں کو سہولتیں فراہم کرنے میں راولپنڈی چیمبر کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر میاں ہمایوں پرویز نے کہا کہ یہ ایم او یو ایک بڑی کامیابی ہے اور پاکستان میں سرمایا کاری کے لیے چینی کمپنیوں کی دلچسپی اور اعتماد کو ظاہر کرتا ہے اس سمجھوتے سے تجارتی وفود کے تبادلوں ، کاروباری معلومات اور نمائشوں کے انعقاد میں بہت مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ ائسوسی ایشن پاکستان میں صنعتی اور کارپوریٹ شعبے کی بڑی نمائندہ ایسوسی ایشن ہونے کے ناطے ملک میں تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ٹریکٹروں کی پیداوارمیں   8 ماہ کے دوران  68 فیصد اضافہ

ٹریکٹروں کی پیداوارمیں 8 ماہ کے دوران 68 فیصد اضافہ

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

رواں سال  معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے،  پی ایس ایکس    اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

رواں سال معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے، پی ایس ایکس اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج  نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ  پوزیشن برقرار رکھی

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے اضافہ ریکارڈ

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی