پاکستان موٹرپالیسی سے گاڑیوں کے درآمدکنندگان اور ڈیلرز بھی ناخوش

منگل 22 مارچ 2016 16:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) حکومت کی آٹو پالیسی سے پرزہ جات بنانے والی مقامی کمپنیوں کے ساتھ گاڑیوں کے درآمدکنندگان اور ڈیلرز بھی ناخوش ہیں۔آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پالیسی پر جاری ردعمل میں کہا گیا ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی پالیسی میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا جبکہ مقامی سطح پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو نظرانداز کرتے ہوئے مقامی اسمبلرز کے لیے ڈیوٹی کی شرح میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد کے مطابق گاڑیوں کے ڈیلرز نے پالیسی میں کوئی بڑی مراعات طلب نہیں کیں صرف استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت کا مطالبہ کیا تھا، جس طرح مقامی اسمبلرز مکمل تیار گاڑیاں درآمد کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومتی حلقوں کی طرح ایسوسی ایشن بھی استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے لیے گفٹ، بیگیج اور رہائش کی منتقلی کی اسکیموں کے غلط استعمال کی مخالف ہے اور تمام امپورٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی حامی ہے،وزارت خزانہ، وزارت صنعت و پیداوار اور انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں ایسوسی ایشن کو یقین دہانی کرائی گئی کہ ان تجاویز کو آٹو پالیسی میں شامل کیا جائے گا جو نہیں کیا گیا تاہم اب یہ کہا جارہا ہے کہ یہ تجاویز آئندہ بجٹ میں شامل کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ استعمال شدہ گاڑیوں میں 80فیصد 660سی سی طاقت کی گاڑیاں ہیں جو مقامی سطح پر تیار نہیں کی جاتیں اور نہ ہی ان گاڑیوں کے لیے سی این جی کی ضرورت ہے اس لیے استعمال شدہ گاڑیوں کو مقامی صنعت کے لیے خطرہ یا معیشت پر بوجھ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار سے اپیل کی ہے کہ صارفین کی سہولت کے پیش نظر استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دی جائے تاکہ صارفین کو اعلی معیار کی محفوظ گاڑیاں مناسب قیمت پر مہیا کی جاسکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن