عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ

رواں مالی سال8 ماہ کے دوران تیل کے درآمدی بل میں 38 فیصد کمی ریکارڈ ،، 5 ارب ڈالر مالیت کا خام تیل درآمد کیا گیا، ادارہ شماریات

جمعہ 25 مارچ 2016 22:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مارچ۔2016ء) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے باعث رواں مالی سال8 ماہ کے دوران تیل کے درآمدی بل میں 38 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، 5 ارب ڈالر مالیت کا خام تیل درآمد کیا گیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق جولائی سے فروری 2016ء کے دوران خام تیل کا درآمدی بل5 ارب10 کروڑ ڈالر رہا، گذشتہ مالی سال اس دوران خام تیل کا درآمدی حجم8 ارب 20 کروڑ ڈالر تھا۔

(جاری ہے)

تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے حکومت کو درآمدی بل میں3 ارب10 کروڑ ڈالر بچت ہوئی۔رواں مالی سال8 ماہ کے دوران3ارب40 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں، جبکہ ایک ارب70 کروڑ ڈالر مالیت کا خام تیل درآمد کیا گیا۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 40 سے41 ڈالر فی بیرل پر برقرار رہے تو درآمدی بل میں مزید بچت ہوگی اور توازن ادائیگی کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔

Browse Latest Business News in Urdu