وفاقی وزیر تجارت کی سربراہی میں چینی کے ذخائر، قیمت اور برآمد کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس

اس وقت 35لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن چینی کے ذخائر موجود ہیں جو 30نومبر 2016تک کی مقامی ضروریات کیلئے کافی ہیں، رمضان اور اس کے بعد بھی ملک میں چینی کا ضرورت سے زائد سٹاک میسر ہوگا اور چینی ملک کے طول وعرض میں سستے داموں دستیاب ہوگی،کمیٹی کو بریفنگ

جمعہ 25 مارچ 2016 22:55

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی سربراہی میں ملک میں چینی کے ذخائر، قیمت اور برآمد کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ کمیٹی وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت اپر قائم کی گئی تھی۔ کمیٹی نے ملک میں چینی کے وافر ذخائر کی موجودگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اجلاس کے دوران وزارت صنعت کے نمائندے نے بتایا کہ ملک میں اس وقت 35لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن چینی کے ذخائر موجود ہیں جو 30نومبر 2016تک کی مقامی ضروریات کیلئے کافی ہیں۔ کمیٹی نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ رمضان اور اس کے بعد بھی ملک میں چینی کا ضرورت سے زائد سٹاک میسر ہوگا اور چینی ملک کے طول وعرض میں سستے داموں دستیاب ہوگی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کو بتایا گیا کہ ای سی سی کی طرف سے چینی کی برآمد کی اجازت ملنے کے بعد سے 198,387میٹرک ٹن چینی برآمد کی جاچکی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ ملک میں چینی کی قیمتوں میں استحکام رہا اور ملک میں گزشتہ ہفتے چینی کی اوسط قیمت 62.51روپے رہی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ ملک میں برآمدات میں اضافے کی کاوشوں کے ساتھ ساتھ حکومت صارفین کے مفادات کا خاص خیال رکھے گی۔ اجلاس میں وزارت تجارت اور وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کے سیکرٹریز اور وزارت صنعت اور خزانہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی