سام سنگ کے نئے امیج سینسر میں موجود ڈیول پکسل ٹیکنالوجی نے موبائل فون پکچر کوالٹی مزید بہتر بنادی

پیر 28 مارچ 2016 17:41

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) ایڈوانسڈ سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی میں دنیا کی سرکردہ کمپنی سام سنگ الیکٹرانکس نے اسمارٹ فونز کیلئے نئے 12میگا پکسل امیج سینسر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو کہ موبائل فون سے لی گئی تصاویر کی کوالٹی کو مزیر بہتر بناتی ہے ۔

(جاری ہے)

پہلے ہی سے بڑے پیمانے پر تیار ہونے والے یہ میگا پکسل امیج سینسر ڈی ایس ایل آر کیمرہ کیلئے مختص ڈیول پکسل ٹیکنالوجی سے لیس ہیں ۔یہ ٹیکنالوجی کم روشنی میں بھی تیزی کے ساتھ تصویر کشی کیلئے تیز ترین آٹو فوکس کو یقینی بناتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu