فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کے تحت 71 کروڑ روپے کے ٹیکس محصولات وصول کئے

جمعہ 1 اپریل 2016 18:07

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کے تحت 71 کروڑ روپے کے ٹیکس محصولات وصول کئے۔ 31 مارچ 2016ء تک سکیم کے تحت 7500 ٹیکس گوشوارے جمع کئے گئے۔ ایف بی آر کے ترجمان ڈاکٹر محمد اقبال کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس لاہور ون میں 1308 ٹیکس گوشوارے وصول ہوئے جبکہ 9 کروڑ 85 لاکھ روپے کے ٹیکس محصولات جمع ہوئے۔

اسی طرح آر ٹی او II لاہور میں 729 ٹیکس گوشوارے اور 8 کروڑ 60 لاکھ روپے کے ٹیکس محصولات جمع ہوئے۔ رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کے تحت آر ٹی او بہاولپور میں 245 گوشوارے وصول کئے گئے اور 3 کروڑ روپے سے زائد کے ٹیکس محصولات جمع ہوئے۔ آر ٹی او پشاور کو 76 ٹیکس گوشوارے اور 62 لاکھ 76 ہزار روپے کے ٹیکس محصولات وصول ہوئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ نے نان فائلرز کی سہولت کے لئے رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کے تحت گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 31 مارچ سے 30 اپریل 2016ء تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

اسی طرح نئی تاریخ تک بینکوں میں ٹرانزیکشنز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.4 فیصد لاگو رہے گی۔ دریں اثناء مارچ کے مہینے میں مجموعی ٹیکس محصولات کا حجم 288 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو اس سے پچھلے سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہے۔ رواں مالی سال 2015-16ء کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران ٹیکس محصولات کا حجم 2088 ارب روپے رہا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت ، انڈوں کی قیمت مستحکم رہیں

برائلر گوشت ، انڈوں کی قیمت مستحکم رہیں

متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ

متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 8فیصد کمی ہوگئی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 8فیصد کمی ہوگئی

سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں تیزی لانے میں پرعزم ہیں،  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے نئے معاہدے کیلئے  پاکستان ..

سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں تیزی لانے میں پرعزم ہیں، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے نئے معاہدے کیلئے پاکستان ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس   619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند

وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب سے اقتصادی تعلقات بڑھا رہے ہیں،میاںز اہد حسین

وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب سے اقتصادی تعلقات بڑھا رہے ہیں،میاںز اہد حسین

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030

ہلال احمر قبائلی اضلاع کوہاٹ برانچ ٹیم کی کوہاٹ چیمبر آف کامرکے بانی رشید پراچہ سے ملاقات

ہلال احمر قبائلی اضلاع کوہاٹ برانچ ٹیم کی کوہاٹ چیمبر آف کامرکے بانی رشید پراچہ سے ملاقات

منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم پر الزام ثابت

منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم پر الزام ثابت

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف