گزشتہ ایک سال کے دوران مہنگائی کی شرح میں 3.94فیصد اضافہ ہوا، نئی مردم شماری کرانے میں 3سے 6 ماہ لگ سکتے ہیں، فوجی اہلکاروں کی دستیابی پر مردم شماری کرا دی جائے گی، قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی ہے

ادار ہ برائے شماریات کے سربراہ آصف باجوہ کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 1 اپریل 2016 18:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) ادار ہ برائے شماریات کے سربراہ آصف باجوہ نے کہا ہے کہ قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں کمی کر دی گئی ہے، جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گیا ہے، گزشتہ ایک سال کے دوران مہنگائی کی شرح میں 3.94فیصد اضافہ ہوا، نئی مردم شماری کرانے میں 3سے 6 ماہ لگ سکتے ہیں، فوجی اہلکاروں کی دستیابی پر مردم شماری کرا دی جائے گی۔

وہ جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ آصف باجوہ نے کہا کہ قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں کمی کر دی گئی ہے،بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں 0.72فیصد، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 9.20فیصد کمی کر دی گئی ہے، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں 0.6فیصد اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 7.80فیصد کم کر دیا گیا ہے جبکہ پنشنز بنسیفٹ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 9.60فیصد ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران مہنگائی میں 3.9فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ ایک ماہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 13.92فیصد اضافہ ہوا،پھل 8.32 اور سبزیاں 6.73فیصد مہنگی ہوئیں، میڈیکل ٹیکسٹ 1.21، گارمنٹس 1.15، اونی کپڑے 1.11 فیصد، دال ماش 53.99فیصد، دال چنا52.32، بیسن 47.78، پیاز 43.44فیصد مہنگائی ہوا۔ آصف باجوہ نے کہا کہ نئی مردم شماری کروانے میں تین سے چھ ماہ لگ سکتے ہیں، فوجی اہلکاروں کی دستیابی پر مردم شماری کروا دی جائے گی، مردم شماری کیلئے اب تک 2 ارب روپے جاری ہو چکے ہیں، سیکیورٹی اور قابل اعتماد نتائج کیلئے فوج کی ضرورت ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا