سعودی عرب کا تیل کی پیداوار منجمد نہ کرنے کا اعلان‘عالمی منڈی خام تیل کی قیمتیں پھر40ڈالربیرل سے نیچے آگئیں

ہفتہ 2 اپریل 2016 19:44

سعودی عرب کا تیل کی پیداوار منجمد نہ کرنے کا اعلان‘عالمی منڈی خام تیل کی قیمتیں پھر40ڈالربیرل سے نیچے آگئیں

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اپریل۔2016ء) سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار منجمد نہ کرنے کا عندیہ دیے جانے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر 40 ڈالر فی بیرل سے کم ہوگئی ہیں۔سعودی عرب نے کہا کہ تھا کہ وہ اْس وقت تک تیل کی پیداوار میں کمی نہیں کرے گا جب تک خام تیل پیدا کرنے والے دوسرے ملک بھی پیدوار کم نہیں کرتے۔

یاد رہے کہ فروری میں سعودی عرب اور روس نے کہا تھا کہ وہ جنوری کی پیداواری سطح پر اپنی پیدوار منجمد کرنے کو تیار ہیں لیکن اس کے لیے تیل پیدا کرنے والے دوسرے ممالک کو بھی ایسا ہی کرنا ہو گا۔اس معاملے پر سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بیان کو ایران کے لیے ایک چیلنج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ایران اپنے پر عائد عالمی پابندیاں ختم ہونے کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی پیدوار بڑھانا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سعودی ولی عہد نے بڑے سرمایے والے پبلک انوسٹمینٹ فنڈ کے بارے میں بات کی۔ انھوں نے بتایا کہ فنڈ کی مالیت 20 کھرب ڈالر سے زائد ہو گی اور اس کا مقصد سعودی عرب کی تیل سے حاصل ہونے والی آمدن پر انحصار کم کرنا ہے۔انٹرویو کے دوارن شہزادہ محمد بن سلمان نے بتایا کہ فنڈ آئندہ سال سے شروع ہو سکتا ہے اور اسی منصوبے کے تحت سعودی آرمکو میں حکومتی حصص بھی فروخت کیے جائیں گے۔

عالمی منڈیوں میں تیل کی پیداوار کو کم کرنے یا موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کے حوالے سے اپریل کے وسط میں دوحا میں اجلاس ہو رہا ہے لیکن اس میں ایران شریک نہیں ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ اگر تمام ممالک پیدوار میں کمی کرنے رضا مند ہوں گے تو ہم بھی ان کے ساتھ ہیں جب اْن سے پوچھا گیا کہ کیا ان ممالک میں ایران کو بھی شامل چاہیے تو انھوں نے کہا کہ بغیر کسی شک کے عالمی منڈی میں ان دنوں خام تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن سعودی شہزادے کے بیان کے بعد خام تیل کی قیمت گراوٹ کا شکار ہے اور برینٹ کروڈ کی قیمت میں73 سینٹس کی کمی کے بعد 39.60 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔ ۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین