مجوزہ سائبر کرائمز بل جرائم کے تدارک میں مددگار ثابت ہونا چاہیئے،میاں زاہد حسین نے

بدھ 6 اپریل 2016 20:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء )پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ مجوزہ سائبر کرائمز بل انسانی حقوق، شہری آزادی، اظہار رائے ، معلومات تک رسائی اور جمہوری روایات کی سربلندی قائم رکھتے ہوئے جرائم کے تدارک میں مددگار ثابت ہونا چاہیئے۔

مجوزہ قانون کے نافذ ہونے سے اظہار رائے کی آزادی کے علاوہ انٹرنیٹ کے استعمال میں کمی کے بجائے اضافہ ہونا چاہیئے جس کے بغیر اقتصادی اور قومی ترقی ناممکن ہے۔اس قانون میں عوام کے مفادات کو اولیت دینے اور تمام شراکت داروں کی آراء و تحفظات کو مد نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ اسکی مخالفت نہ ہو۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ انٹرنیٹ کے بغیر ملکی ترقی نا ممکن ہے اسلیئے اس کے استعمال کی حوصلہ شکنی نہیں بلکہ حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جو عالمی سطح پر تین ارب سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ موبائل انٹرنیٹ کی وجہ سے مزید ایک ارب افراد کا اضافہ متوقع ہے۔ 192 ممالک میں تھری جی موبائل نیٹ ورک دستیاب ہے جو دنیا کی نصف آبادی کو فائدہ پہنچا رہا ہے جبکہ فور جی نیٹ ورک پاکستان سمیت 102 ممالک میں کام کر رہا ہے۔2019 تک دنیا کے 71 فیصد افراد موبائل انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہونگے ۔

صارفین کی ضروریات کے مدنظر دس لاکھ موبائل ایپلیکیشنز بنائی جا چکی ہیں جن کا استعمال کئی ممالک میں موبائل ، لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ پر براؤزنگ سے بڑھ چکا ہے۔یہ ایپلیکیشنز عوام، کاروباری برادری، کاشتکاروں، طلباء، معذوروں، حکومتو ں اور طب سمیت مختلف شعبوں میں فائدے کا سبب بن رہی ہیں۔ دنیا کو گلوبل ویلج بنانے میں انٹرنیٹ نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

پاکستان میں پی ٹی سی ایل کی نجکاری سے انٹرنیٹ کے استعمال کو نئی بلندی ملی ہے جبکہ موجودہ حکومت نے تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی متعارف کروا کر اپنا نام روشن کیا اورقومی خزانے کو دو ارب ڈالر سے زیادہ کی آمدنی بھی ہوئی۔ انٹرنیٹ سے سرحدی فاصلے ختم ہو گئے ، کاروبار آسان ہو گیا ہے۔ملک میں بہت سی ٹیلی کام اور موبائل کمپنیوں کی آمد کے باوجود پی ٹی سی ایل نے اپنی انفرادیت قائم رکھی اور اس وقت یہ ملکی کمیونیکیشن سسٹم کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

اس کمپنی نے انٹرنیٹ کے پھیلاؤ میں بنیادی کردار ادا کیا جس سے سرحدی فاصلے ختم ہو گئے اور کاروبار آسان ہو گیا ہے۔ انٹر نیٹ کا استعمال بہتر مقاصد اور تعمیری کاموں کے لیئے ہونا چاہیئے جبکہ منفی سرگرمیوں کی روک تھام حکومت کی ذمہ داری ہے مگر اس ضمن میں احتیاط کی ضرورت ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ