آئی پی ایس میں نیٹ میٹرنگ کے موضو پر کنونشن کا اہتمام

نیٹ میٹرنگ کے ذریعے قومی گرڈ میں اضافی بجلی شامل ہوتی ہے جس سے توانائی کے طلب اور رسد کے فرق کو کم کرنے میں مدد ملنے کے ساتھ ساتھ صارفین کے لیے کم قیمت بجلی بھی فراہم کی جاسکتی ہے، انعام الرحمن

ہفتہ 9 اپریل 2016 22:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) توانا ئی کی طلب اور رسد میں فرق کے خاتمے کے لیے حکومت نے گزشتہ سال 2015 میں نیٹ میٹرنگ پالیسیزکا اعلان کیا تھا تاہم اب تک ان پالیسیز پر عمل درآمد نہیں ہوا ہے ۔نیٹ میٹرنگ ایک ایس تصور ہے جس کے تحت پرائیویٹ اور صعنتی کلائنٹس اپنے لیے شمسی توانائی پیدا کرتے ہیں اور فاضل بجلی قومی گرڈ میں کو فراہم کرتے ہیں ۔

بجلی کی فراہمی کے اس تصور سے عملی طور استفادے کے لیے اب تک اس پر عمل درآمد نہیں ہوا ہے کیونکہ بجلی فراہم کرنے والی کمپنیاں جو بجلی کی خریدار بھی ہیں اب تک اس حوالے سے لاحق مختلف تیکنکی اور کمرشل خدشات پر کام کررہی ہیں۔ ریان انرجی لمیٹڈ کے سی ای او، انعام الرحمان نے کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کے ذریعے قومی گرڈ میں اضافی بجلی شامل ہوتی ہے جس سے توانائی کے طلب اور رسد کے فرق کو کم کرنے میں مدد ملنے کے ساتھ ساتھ صارفین کے لیے کم قیمت بجلی بھی فراہم کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سے بجلی کی فراہمی اور تقسیم کے نظام پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ ہر چھت اور کھلی جگہ کو بطور سولر جنریٹر استعمال کیا جاسکتاہے جو جرمنی کے مقابلے میں 1.5گنابہتر ہے۔ ریان انرجی داوٴد ہرکولیس لمیٹڈ کا حصہ ہے جو پاکستان میں توانائی کے شعبے میں واحد اور بڑا خدمات فراہم کنندہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی DISCOsنیٹ میٹرنگ کی ضروریات کا حتمی طور پر تعین کر لیں گی تو ملک بھر میں ہر چھت پر سولر پینل کی تنصیب دیکھنے میں آئے گی۔

تاہم ہمیں اس امر کو یقینی بنانا ہو گا کہ اس سلسلے میں فراہم کردہ انفراسٹرکچر اعلیٰ معیار کا ہو جو ہر قسم کی نقص سے پاک اور فوری طور پر سولر ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ انعام الرحمان نے مزید کہا کہ سولر توانائی کے لیے درکار مالی معاونت کے لیے بینکوں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ بہت جلد مالی معاونت اتنی ہی آسان ہو جائے گی جیسے موٹرسائیکل یا ریفریجریٹرقسطوں پر لینا آسان ہے۔

اس مد میں ہونے والے اخراجات بجلی کے بلوں میں بچت کے نتیجے میں پورے کیے جاسکیں گے۔ حال ہی میں” نیٹ میٹرنگ ۔آلٹرنیٹوسورس آف الیکٹریسٹی فار کنزیومرز“ کے موضوع پر انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس) میں کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں اس پالیسی پر عمل درآمد کی اہمیت پر سیرحاصل گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر توانائی کے طلب و رسد کے فرق کے بارے میں مطالعے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ کنونشن میں ماہرین نے کچھ انضباتی تبدیلیوں اور تنصیب کے لیے واضح گائیڈلائنز کی فراہمی کی تجویز پیش کی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں نیٹ میٹرنگ ابھی تجرباتی مراحل میں ہے۔ ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند