معیشت کی بحالی کیلئے ملک میں سیاسی استحکام اشد ضروری ہے، اسلام آباد چیمبر آف کامرس

معیشت نے سست روی کے دور سے نکل کر بحالی کی طرف کچھ پیش قدمی شروع کی ہے لیکن سیاسی ماحول کے غیر متزلزل ہونے سے یہ عمل متاثر ہو سکتا ہے، صدر عاطف اکرم شیخ

ہفتہ 9 اپریل 2016 22:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ملک میں بگڑے ہوئے سیاسی ماحول پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور تمام سیاسی قائدین پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں مضبوط سیاسی استحکام پیدا کرنے کیلئے مل کر کوششیں کریں کیونکہ سرمایہ کارانہ اور صنعتی وتجارتی سرگرمیوں کے بہتر فروغ اور معیشت کو مسائل سے نکالنے کیلئے سیاسی استحکام بنیادی شرط ہے۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ معیشت نے سست روی کے دور سے نکل کر بحالی کی طرف کچھ پیش قدمی شروع کی ہے لیکن سیاسی ماحول کے غیر متزلزل ہونے سے یہ عمل متاثر ہو سکتا ہے جس سے ملک کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہے۔ انہوں نے کہا ملک کی معیشت اس وقت جن مسائل سے دوچار ہے اس کا تقاضا ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز ملک کو پائیدار اقتصادی ترقی کے راستے پر ڈالنے کیلئے متفقہ طور پر ایک جامع اقتصادی ایجنڈا تشکیل دینے پر غور کریں جس پر عمل درآمد یقینی بنا کر ملک کو تیز رفتار ترقی کے راستے پر ڈالا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اگرچہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے تاہم ابھی بھی ہماری معیشت کو بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے کیونکہ ستمبر 2015کے اختتام تک پاکستان کا قرضہ بڑھ کر 18کھرب تک پہنچ چکا ہے، موجودہ مالی سال کے پہلے سات ماہ یعنی جولائی 2015تا جنوری 2016کے دوران برآمدات کم ہو کر 12ارب ڈالر تک آ گئی ہیں جبکہ پچھلے سال اس عرصے میں برآمدات 14ارب ڈالر سے زائد تھیں۔

اس وجہ سے ملک کا تجارتی خسارہ موجودہ مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ یعنی جولائی 2015تا فروری 2016کے دوران بڑھ کا 15ارب ڈالر سے زائد ہو گیا ہے جبکہ توانائی کا بحران ابھی تک برقرار ہے جس وجہ سے صنعتی وتجارتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ان حالات کا تقاضا ہے کہ ملک کے تمام سیاسی قائدین سر جوڑ کر بیٹھیں اور معیشت کو درپیش اہم مسائل کا موثر حل نکالنے کیلئے میثاق جمہوریت کے طرز پر ایک متفقہ اقتصادی ا یجنڈا تشکیل دیں۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ہمارے قریبی پڑوسی ممالک چین اور انڈیا اقتصادی لحاظ سے تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہیں لیکن پاکستان کی معیشت ابھی بھی متعدد مشکلات سے دوچار ہے، ان حالات میں معیشت کو بحال کرنے کیلئے سب کو اعتماد میں لیکر غیرمعمولی اقدامات لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اقتصادی اصلاحات پر ترجیحی بنیادوں توجہ دے اور نجی شعبے کو جدید ٹیکنالوجی و مشینری کی خریداری کی کوششوں میں حکومت بھرپور تعاون کرے تا کہ ملک کی مصنوعات کا معیار مزید بہتر بنایا جا سکے جس سے تجارت کو فروغ ملے گا اور برآمدات میں بہتری آئے گی۔ ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی