پاکستان سے ایک ارب 58 کروڑ روپے ما لیت کے 6 لاکھ 31 ہزار پنکھے بیرون ممالک ایکسپورٹ

اتوار 10 اپریل 2016 17:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اپریل۔2016ء) پاکستان بیورو شماریات کی سالانہ رپورٹ کے مطابق اس سال 6 لاکھ 31 ہزار پنکھے بیرون ممالک ایکسپورٹ ہوئے جن کی مالیت ایک ارب 58 کروڑ روپے تھی جبکہ پچھلے سال 9 لاکھ 20 ہزار پنکھے بر آمد کیے گئے تھے اور اس سال پنکھوں کی ایکسپورٹ میں 31 فیصد کمی ہوئی ہے۔ جس کی وجہ عراق اور یمن کے حالات کی خرابی بنی اور گجرات کے فین مینو فیکچرز کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

گجرات کے فین مینو فیکچرز، ایکسپورٹرز 40 کروڑ روپے کے ری بیٹ ری فنڈ حکومت کی طرف سے نہ ملنے پر پریشان ہیں جن کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ہمارے ری بیٹ فنڈ جاری کرے تو پنکھوں کی ایکسپورٹ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے او ر نئی منڈیوں کی تلاش بھی کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

پنکھوں کی ایکسپورٹ کے بانی سابق چیئرمین پیفما اور سابق صدر گجرات چیمبر چیف ایگزیکٹو جی ایف سی فین حاجی محمد الیاس کا کہنا ہے کہ گجرات کے فین مینوفیکچرز نے اپنی مدد آپ کے تحت پنکھوں کی ایکسپورٹ کا سلسلہ شروع کیا، گجرات چیمبر کا تجارتی وفد تاجکستان دوشنبہ پہنچ چکا ہے ، امید ہے اس وفد سے کافی خوشخبریاں ملیں گی اور ازبکستان، ترکمانستان ، تاجکستا ن اور ان سے ملحقہ ممالک کے روڈ شو سے بھی فین انڈسٹری کو ایک نئی امید کی کرن لگ چکی ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا میں چین اور بھارت کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنی کوالٹی اور اسٹینڈرڈ ز کو مزید بہتر بنانا ہو گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی