کراچی،کاروباری ہفتہ کے آغاز پر ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی

کے ایس ای100انڈیکس 34100پوائنٹس کی سطح چھونے کے بعد 4بالائی حدسے نیچے گرگیا ،33500پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند

پیر 11 اپریل 2016 23:37

کراچی(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) کاروباری ہفتہ کے آغاز پر ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی لپیٹ میں آگئی ، پیر کے روز بد ترین مندی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 34100پوائنٹس کی سطح کو چھونے کے بعد 4بالائی حدسے نیچے گرگیا اور33500پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بندہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے72ارب سے زائد روپے ڈوب گئے۔اسٹاک ماہرین کے مطابق انڈیکس 34 ہزار پوائٹس کی سطح کے قریب تھا جس کی وجہ سے مارکیٹ تکنیکی کریکشن کی زد میں آگئی اور منافع خوری کی خاطر فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی مندی کا یہ تسلسل کاروبار کے اختتام تک دیکھا گیا اسی وجہ سے انڈیکس 33900 ،33800،33700اور33600پوائنٹس کی 4بالائی حد گنوا بیٹھا ۔

پیر کے روزکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 401.32پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس33967.54پوائنٹس سے گھٹ کر 33566.22پوائنٹس کی سطح پرآگیااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس219.63پوائنٹس کی کمی سے 19409.18 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس23458.54پوائنٹس سے کم ہو کر23216.02پوا ئنٹس پربند ہوا۔

(جاری ہے)

پیرکے روز مارکیٹ کے سرمائے میں72ارب21کروڑ60لاکھ47ہزار292 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم70کھرب75ارب68کروڑ66لاکھ21ہزار646روپے سے کم ہو کر 70 کھرب 3 ارب 47 کروڑ 5 لاکھ 74 ہزار 354 روپے رہ گیا۔

پاکستان اسٹاک ما رکیٹ میں پیر کے روز22کروڑ47لاکھ12ہزار حصص کے سودے ہو ئے اور ٹر یڈنگ ویلیو 10ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ گزشتہ جمعہ19کروڑ61لاکھ21ہزار حصص کے سودے ہو ئے تھے اور ٹر یڈنگ ویلیو7ارب روپے تک محدودرہی تھی۔پا کستان اسٹاک ما رکیٹ میں پیر کے روز مجموعی طور پر363کمپنیوں کا کا روبار ہوا جس میں سے64کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،279 میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبارکے لحاظ سے ٹی آرجی پاک لمیٹڈ 2کروڑ34لاکھ،بائیکوپیٹرولیم1کروڑ55لاکھ،جہانگیرصدیق کمپنی1کروڑ11لاکھ،پی آئی اے1کروڑ7لاکھ اوردیوان سیمنٹ 99لاکھ40ہزار حصص کے سو دوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتا رچڑھا ؤ کے اعتبارسے وائتھ پاک لمیٹڈ کے بھاؤ میں 82.28 روپے اورنیسلے پاک کے بھاؤ میں39روپے کا اضا فہ جبکہ اسلینڈٹیکسٹائل کے بھاؤ میں36روپے اورشیزان انٹرنیشنل کے بھاؤ میں24.97رو پے کی نما یاں کمی ریکا رڈکی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی