کراچی ، سٹیٹ بینک نے صوبائی وصولیوں اور ٹیکس جمع کرنے کیلئے بینک آف پنجاب کو ایجنٹ مقرر کر دیا

پیر 11 اپریل 2016 23:38

کراچی (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) بینک دولت پاکستان نے حکومت پنجاب کی صوبائی وصولیوں اور ٹیکس جمع کرنے کیلئے بینک آف پنجاب کو اپنا ایجنٹ مقرر کر دیا ہے۔اس سلسلے میں دستخط کی تقریب پیر کے روزاسٹیٹ بینک کراچی میں منعقد ہوئی۔ یہ تقرر اسٹیٹ بینک کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے تحت وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ان کی ٹیکس وصولی کا نظام بہتر بنانے میں مدد دی جاتی ہے۔

ٹیکس دہندگان کو ٹیکس ادائیگی کے متنوع طریقے دستیاب ہو جائیں گے، حکومت کی ٹیکس وصولی کی سرگرمیوں میں مسابقت آئے گی ،جس کی اشد ضرورت تھی، اور اس طرح ٹیکس وصولی میں شریک بینکوں کی خدمات کا معیار بھی بہتر ہو گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید عرفان علی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا بینک ہونے کے ناتے اسٹیٹ بینک خود یا ملک بھر میں موجود اپنی ایجنسیوں کے ذریعے عمدہ، مسابقتی اور جدید ترین بینکاری خدمات فراہم کرنے کیلئے سرگرم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بینک آف پنجاب کی شمولیت سے ٹیکس دہندگان کو حکومتی واجبات اور ٹیکسوں کی ادائیگی میں سہولتیں دینے کی صوبائی حکومت کی کوششوں کو تقویت حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بینک آف پنجاب کے تجربے کی بنیاد پر دیگر صوبائی حکومتوں کے ساتھ بھی یہ انتظامات کیے جائیں گے تا کہ وہ اپنی مرضی کے بینکوں کے ذریعے ٹیکس جمع کر سکیں۔

صدر بینک آف پنجاب نعیم الدین خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے ٹیکس وصولی کے عمل میں اعتماد کا اظہار کرنے پر اسٹیٹ بینک اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹبینک کے ساتھ ایجنسی سمجھوتہ طے پانا اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صارفین کو سہولتوں کی فراہمی اور ان کا اطمینان بینک آف پنجاب کے ایجنسی کاروبار کی نمائندہ خصوصیت ہو گی، جس سے صنعت کیلئے نئے معیارات کا تعین ہو سکے گا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بینک آف پنجاب کی شمولیت سے ٹیکس دہندگان کو حکومتی واجبات اور ٹیکسوں کی ادائیگی میں سہولتیں دینے کی صوبائی حکومت کی کوششوں کو تقویت حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بینک آف پنجاب کے تجربے کی بنیاد پر دیگر صوبائی حکومتوں کے ساتھ بھی یہ انتظامات کیے جائیں گے تا کہ وہ اپنی مرضی کے بینکوں کے ذریعے ٹیکس جمع کر سکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان