چینی ادارہ کراچی میں اپریل2017میں الیکٹرونکس کی نمائش منعقد کریگا،یونس بشیر

کراچی چینی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کرسکتا ہے،صدر چیمبر

منگل 12 اپریل 2016 19:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) سی ای سی ایکسپو کے صدرشاوٴشالن نے کہا ہے کہ چائنا الیکٹرک امپورٹ و ایکسپورٹ کارپوریشن ( سی ای آئی ای سی) کا ذیلی ادارہ سی ای سی ایکسپو اپریل2017میں کراچی میں ایک بڑی نمائش منعقد کرے گا جس میں الیکٹرونکس آئٹمز،چائنا الیکٹرونکس کارپوریشن کے سیکیورٹی سسٹم اورگھریلو آلات کی تشہیر کی جائے گی۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر سی ای سی ایکسپو کے وفد نے کے سی سی آئی کے عہدیداران سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے بتایاکہ کراچی میں اگلے برس ہونے والی نمائش میں چین کے200کے قریب نمائش کنندگان کی شرکت یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ چینی وفد میں سی ای سی ایکسپو کے ڈپٹی منیجر میاوٴ جیان،پروجیکٹ منیجرلیوی فان،جنرل منیجروانگ ینگ شامل تھے جبکہ کے سی سی آئی کے صدر یونس محمد بشیر،سینئر نائب صدر ضیاء احمد خان،نائب صدر محمد نعیم شریف،سابق صدور کے سی سی آئی محمد ہارون اگر،افتخار احمد وہرہ،سی ای او بدر ایکسپو زوہیر نصیر،ڈائریکٹر انٹرنیشنل مارکیٹنگ سادیہ زوہیر اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

شاوٴ شولن نے سی ای سی ایکسپو کے تحت نمائش کو موٴثر انداز میں فروغ دینے کے لیے تعاون طلب کیا اورکراچی چیمبر کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ نمائش پاکستان اور چین کی تاجربرادری کے درمیان بزنس ٹو بزنس میٹنگز کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگی جبکہ میٹنگز کے دوران سیمینار کاانعقاد بھی کیا جائے گا اور بی ٹو بی میٹنگز کے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے جن کا مقصد مشترکہ شراکت داری کی ممکنہ راہیں اور الیکٹرونکس کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سی ای آئی ای سی الیکٹرونکس میں چین کاایک بڑاتاجرہے جو4 انٹی گریشن پر خصوصی توجہ دیتا ہے جس میں دفاعی الیکٹرونکس سسٹم انٹی گریشن، پبلک سیکیورٹی سسٹم انٹی گریشن،اوور سیز انجینئرنگ انٹی گریشن اور بزنس سلوشن انٹی گریشن شامل ہیں۔اس موقع پر کے سی سی آئی کے صدر یونس محمد بشیر نے سی ای سی ایکسپو کے صدر کوکراچی میں نمائش کو کامیاب بنانے کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ نمائش کی تفصیلات سے کراچی چیمبر کے تمام ممبران کوآگاہ کیاجائے گا جبکہ الیکٹرونکس کے شعبے سے تعلق رکھنے والے کے سی سی آئی ممبران کی نمائش میں شرکت کے حوالے سے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ نمائش اور تجارتی میلے ملکوں کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ایک چھت تلے تاجربرادری کو قریب آنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں جہاں بزنس ٹو بزنس میٹنگز اور باہمی رشتے کو میابی کے ساتھ استوار کیاجاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ تاجروصنعتکار برادری کا اہم اسٹیک ہولڈر ہونے کی حیثیت سے کراچی چیمبر حکومت،قانون نافذ کرنے والے ادارے اور کراچی کی تاجر و صنعتکار برادری کے مابین پُل کا کردار ادا کرتا ہے۔

کراچی قومی خزانے میں 65فیصد سے زائد ریونیو جمع کرواتاہے اور قومی جی ڈی پی میں35فیصد کا حصہ دارہے لہٰذا کراچی کی معاشی تیز رفتاری ملکی معیشت کی رفتار کو تیز کرتی ہے۔انہوں نے وفد کو بتایا کہ کراچی چین کو سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کرسکتا ہے جہاں معیشت کے مختلف شعبوں باالخصوص الیکٹرونکس کے شعبے میں سرمایہ کاری و مشترکہ شراکت داری سے خاطر خواہ فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

پاکستان کی ٹیلی کمیونی کیشن اور کنزیومر الیکٹرونکس مارکیٹ نے چند سالوں میں تیزی سے ترقی کی ہے اور آنے والے دنوں میں مزید ترقی کی امید ہے۔کے سی سی آئی کے صدر نے کہاکہ الیکٹرونکس بشمول گھریلو آلات،کمپیوٹرز،بنیادی کمپیوٹرپارٹس،ٹیلی کمیونی کیشن اور کنزیومر الیکٹرونکس وغیرہ کراچی سے ملک بھر میں ترسیل کیے جاتے ہیں ۔یہاں کئی بین الاقوامی کمپنیوں نے اپنے یونٹس قائم کیے ہوئے ہیں اور کامیابی کے ساتھ کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پاکستان الیکٹریکل آئٹمز کے حوالے سے ایک پرکشش مارکیٹ ہے اور چینی کمپنیاں آئی ٹی کے شعبے میں کاروبار کرسکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی کاروبار و تجارت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اور گوادربندرگاہ کی تکمیل کے بعد پاکستان خطے میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے پرکشش ملک کے طور پر ابھرے گا جو جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے گیٹ وے ثابت ہو گا۔

انہوں نے چینی وفد کو اپریل 2017میں کراچی چیمبر کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی سالانہ”مائی کراچی“ نمائش میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ چینی الیکٹرونکس آلات کے لیے یہ نمائش ایک شاندار پلیٹ فارم ثابت ہو سکتی ہے۔تین روزہ مائی کراچی نمائش میں10لاکھ کے قریب افراد دورہ کرتے ہیں جبکہ دنیا بھرکے مختلف ممالک ویتنام، مارشس، انڈونیشیا،سری لنکا،بنگلہ دیش،بھارت،ترکی،سوئٹزرلینڈ،جاپان و دیگر ممالک کامیابی کے ساتھ اس نمائش میں شرکت کرتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد