بجٹ سازی میں نجی شعبہ کی سفارشات کو شامل کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ

نجی شعبہ کی ہر ممکن حوصلہ افزائی موھودہ حکومت کی پالیسی ، ترقی کیلئے ضروری ہے۔ اسحاق ڈار ٹیکس سسٹم میں بہتری لائی جائے، نئی صنعتوں کیلئے مراعات کا اعلان کیا جائے۔عبدالرؤف عالم

منگل 12 اپریل 2016 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بجٹ سازی میں نجی شعبہ کی سفارشات پر سنجیدگی سے غور کرنے کے بعد قابل عمل سفارشات کو شامل کیا جائے گا تاکہ اقتصادی ترقی کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔ حکومت ایف پی سی سی آئی، دیگر چیمبروں اور تجارتی تنظیموں کی تجاویز کو قدر کی نظر سے دیکھتی ہے اور ان پر ممکنہ حد تک عمل کیا جاتا ہے۔

نجی شعبہ کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کے بغیر ملکی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو گا۔ یہ بات وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم کی قیادت میں آنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پروزیر اعظم کے مشیر ہارون اختر خان، چئیرمین ایف بی آر نثار محمد خان، ممبران ایف بی آر رحمت اللہ وزیر، ڈاکٹر محمد ارشاد اور ناصر مسعود بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

چار گھنٹے کی میٹنگ کے دوران ایف پی سی سی آئی کے وفد نے موجودہ حکومت کے دوران ٹیکس کی شرح میں 19.7 فیصد اضافہ کی تعریف کی اور سیلز ٹیکس انکم ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کے نظام میں بہتری کیلئے قابل عمل سفارشات پیش کیں۔ اسکے علاوہ نئی صنعتوں کے قیام کیلئے مراعات کا مطالبہ بھی کیا گیا تاکہ بے روزگاری کم ہو اور حکومت کی آمدنی بڑھ سکے۔ایف پی سی سی آئی کے وفد نے سال رواں کا ریونیو ہدف حاصل کرنے میں ایف پی آر سے ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اقتصادی ترقی حکومت کا ایجنڈا ہے جس کو یقینی بنانے میں کاروباری برادری کا کردار اہم ہے جس کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شیخ خالد تواب، سی ای او ٹڈاپ ایس ایم منیر، یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چئیرمین افتخار علی ملک، ظفر بختاوری، زبیر طفیل ، گلزار فیروز،شکیل ڈھینگڑا اور ملک سہیل شامل تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ