بینک الفلاح کے تحت مقامی ہوٹل میں معروف اسکالر ڈاکٹر محمد داؤد باقر کی تصنیف ”شریعہ مائنڈز ان اسلامک فنانس“کی تقریب رونمائی کا انعقاد

کتاب بین الاقوامی اسکالر کی زندگی کا احاطہ کرنے کے ساتھ اسٹیک ہولڈرز کی توقعات اور اسلامی مالیاتی انڈسٹری کے بہتر مستقبل کے لیے اسکالرز کے کردار کی وضاحت کرتی ہے

جمعرات 14 اپریل 2016 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 اپریل۔2016ء) ملک میں اسلامی مالیاتی نظام کے بارے میں آگہی کے فروغ کے لیے بینک الفلاح کے تحت مقامی ہوٹل میں معروف اسکالر ڈاکٹر محمد داؤد باقر کی تصنیف ”شریعہ مائنڈز ان اسلامک فنانس“کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کتاب بین الاقوامی اسکالر کی زندگی کا احاطہ کرنے کے ساتھ اسٹیک ہولڈرز کی توقعات اور اسلامی مالیاتی انڈسٹری کے بہتر مستقبل کے لیے اسکالرز کے کردار کی وضاحت کرتی ہے۔

ڈاکٹر محمد داؤد باقرملائیشیا کے سرفہرست اسکالر ہیں جو ملائیشیا کے مرکزی بینک کی شریعہ ایڈوائزری کونسل، سیکیوریٹیز کمیشن آف ملائیشیا، لابوان فنانشل سروسز اتھارٹی اور انٹرنیشنل لکویڈیٹی منجمنٹ کارپوریشن (آئی آئی ایل ایم) کے چیئرمین ہیں۔

(جاری ہے)

وہ مختلف مالیاتی اداروں کے شریعہ بورڈ کے رکن بھی ہیں جن میں نیشنل بینک آف اومان(اومان)، نور اسلامک بینک (دبئی)، آموندی ایسٹ منجٹ (فرانس)، مورگن اسٹینلے (دبئی)، بینک آف لندن اینڈ مڈل ایسٹ (لندن) بی این پی پاریبس (بحرین)، بینک الخیر (بحرین)، اسلامک بینک آف ایشیا(سنگاپور)، ڈاؤ جونز اسلامک مارکیٹ انڈیکس (نیو یارک) اور فنانشل گائیڈنس (یو ایس اے) سمیت دیگر ادارے شامل ہیں۔

تقریب میں شریک بینک الفلاح کے سینئر انتظامی افسران، بینک الفلاح کے کارپوریٹ کلائنٹس کمپنیوں کے سربراہان اور پاکستان کی بینکنگ انڈسٹری کی نمایاں شخصیات اور میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد داؤد باقرنے کہا کہ ” ستر کی دہائی سے اسلامی مالیاتی صنعت کی ترقی کے سفر میں شرعی اسکالرز نے ہمیشہ انتہائی اہم اور متحرک کردارادا کیا ہے۔

’شریعہ مائنڈز ان اسلامک فنانس‘ میرے بطور بین الاقوامی اسکالر بننے تک زندگی کے سفر کی داستان ہے جو اسلامی مالیاتی صنعت کے ارتقاء کی بھی عکاسی کرتی ہے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بینک الفلاح کے صدر اور سی ای او عاطف باجوہ نے کہا کہ ”پاکستان میں اسلامی بینکاری کی صنعت کے اہم ستون کی حیثیت سے اس تقریب کی میزبانی بینک الفلاح کے لیے باعث فخر ہے۔

ڈاکٹر باقر جیسے بلند مرتبہ کے حامل اسکالر کی ہمارے درمیان موجودگی اور ان کے خیالات سے استفادہ کا موقع ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ڈاکٹر باقر کی کتاب ’شریعہ مائنڈز ان اسلامک فنانس‘ پاکستان کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے ۔پاکستان میں اسلامی بینکاری کا شعبہ تسلسل کے ساتھ ترقی کررہا ہے اور پاکستان اسلامی بینکاری کی دیرپا اور طویل مد ت بنیادوں پر ترقی کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا