علاقائی تجارت میں اضافے کے ذریعے عالمی تجار ت میں مندی کو دورکیا جا سکتا ہے ٗخرم دستگیر خان

پاکستان علاقائی تجارت میں اضافے، تجارتی سہولیات کی فراہمی اور علاقائی رابطہ کاری کا علمبردار ہے ٗ سارک چیمبرز کے وفد سے گفتگو میں کاروباری حضرات کیلئے ویزے میں نرمی سے علاقے میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ٗگفتگو

جمعہ 15 اپریل 2016 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ علاقائی تجارت میں اضافے کے ذریعے عالمی تجار ت میں مندی کو دورکیا جا سکتا ہے، پاکستان علاقائی تجارت میں اضافے، تجارتی سہولیات کی فراہمی اور علاقائی رابطہ کاری کا علمبردار ہے، خطے میں تجارت میں اضافے کیلئے غیرمحصولاتی رکاوٹوں کو دور کرنا حکومتوں کی اولین ترجیح ہونی چاہئے جس سے خطے کے عوام بلا تفریق مستفید ہو سکیں۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے پاکستان کے دورہ پر آئے سارک چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی صدارت چیمبر کے صدر سوراج ویدیا نے کی۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ایس ایم منیر، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے صدر رؤف عالم اور نمایاں کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ سارک ممالک کے مابین تجارت دنیا کے دوسرے خطوں مثلاً یورپی یونین، آسیان ، مرکوسور جیسے خطوں کی باہمی تجارت کی نسبت انتہائی کم ہے، علاقائی تجارت کی بدولت چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے مالکان بھی اپنا مال آسانی سے برآمد کر سکتے ہیں،انھوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کو ٹرانزٹ ٹریڈ میں حال ہی میں کئی ایک سہولیات فراہم کی ہیں جس کی بدولت پاکستان کے راستے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں اضافہ ہوا ہے، سری لنکا کے ساتھ پاکستان نے آزاد تجارتی معاہدے کو مزید وسعت دینے اور اس میں سرمایہ کاری اور خدمات کو شامل کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے، خطے میں کاروباری حضرات کیلئے ویزے میں نرمی سے علاقے میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

سارک چیمبر کے صدر سوراج ویدیا نے اپنی گفتگو میں کہا کہ چیمبر کو رواں سال کے آخر میں پاکستان میں منعقد ہونے والی سارک سربراہی کانفرنس کے بہت توقعات وابستہ ہیں، سارک چیمبر خطے کی تمام حکومتوں سے تجارتی اور معاشی تعاون میں اضافے کیلئے ملاقات کرے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش ہے، ڈاکٹر سجاد ارشد

پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش ہے، ڈاکٹر سجاد ارشد

سعودی  عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ

سعودی عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ

متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ  محمداورنگزیب ..

متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ محمداورنگزیب ..

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، صدر راولپنڈی چیمبر