آل پاکستان بزنس فورم کا دو طرفہ تجارت میں اضافے کیلئے رومانیہ کا دورہ

جمعہ 15 اپریل 2016 20:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) آل پاکستان بزنس فورم کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے گزشتہ دنوں رومانیہ کا دورہ کیا جہا ں وفد نے رومانیہ کی وزارت امور خارجہ میں ایشیا پیسیفک کے ڈائریکٹر Aurelian NEAGU اور دیگر اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ بامقصد بات چیت کی۔اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت میں اضافے اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کی نشاندہی کرنا تھا ۔

رومانیہ کا دورہ کرنے والے آل پاکستان بزنس فورم کی قیادت فورم کے صدر ابراہیم قریشی کررہے تھے جبکہ وفد کے دیگر اراکین میں فورم کے جنرل سیکریٹری سید معاذ محمود اور اراکین بورڈ طاہر ملک اور عاصم شیخ شامل تھے۔وفد نے اپنے دورے کے دوران رومانیہ کے محکمہ فارن ٹریڈ کے ڈائریکٹر جنرلRadu Zaharia اور رومانیہ کے ڈیفنس انڈسٹری ڈپارٹمنٹ کے Lucian Lazar کے ساتھ بھی ملاقات کی اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان بزنس فورم کے وفد نے ڈائریکٹر آف پراہواچیمبر آف کامرس، Bucharestچیمبر آف کامرس اور ILFOV چیمبر آف کامرس کے صدور کے ساتھ ساتھ رومانیہ سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں اور انٹر پرینیورز سے بھی نہایت مفید ملاقاتیں کیں۔آل پاکستان بزنس فورم کے وفد کے اعزاز میں رومانیہ میں پاکستان کے سفیر کی جانب سے پاکستانی سفارتخانے میں ایک استقبالیہ بھی دیا گیا جہاں وفد کے اراکین میں یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

رومانیہ کی وزارت امور خارجہ کے سینئر اہلکاروں نے وفد کے دورے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت میں اضافے کیلئے نئی راہیں ہموار ہوں گی،اس موقع پر رومانیہ کی وزارت امور خارجہ کی جانب سے پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافے کے حوالے سے پاکستان میں اٹلی کے سفیر Emilian Ion کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا اور اس ضمن میں انہیں بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا گیا ۔

اس موقع پر آل پاکستان بزنس فورم کے صدر ابراہیم قریشی نے رومانیہ کی تاجر قیادت پر دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات کے ذریعے رومانیہ کے سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے مختلف شعبوں کی نشاندہی میں آسانی ہوگی،اس موقع پر انہو ں نے حکومت پاکستان کو مختلف شعبوں میں اصلاحات کامشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پالیسی اور ریگولیشن میں اصلاحات لا کر انہیں تجارتی اور صنعتی شعبوں میں نافذ کیا جائے ،واضح رہے کہ آل پاکستا ن بزنس فورم گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے اور ملکی معاشی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ