شمسی توانائی کے صارفین کیلئے فنانسنگ کے مواقع

جمعہ 15 اپریل 2016 20:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) شمسی توانائی کے حصول کیلئے تھرڈ پارٹی فنانسنگ کسی بھی صارف کیلئے سولر کی تنصیب اور سسٹم کی دیکھ بھال کی لاگت کو انتہائی کم کردیتی ہے ۔امریکا میں شمسی توانائی کے حصول کیلئے یہ تصور عام پایا جاتا ہے جہاں صارفین اپنا سرمایہ خرچ کرنے کے بجائے پاور پرچیز ایگریمنٹ(پی پی اے) ماڈل کا انتخاب کرتے ہیں۔

پاور پرچیز ایگریمنٹ میں ایک انسٹالر زیرو اپ فرنٹ لاگت پر صارف کی پراپرٹی پر سولر سسٹم نصب کرتا ہے اور صارف اس سولر سسٹم سے حاصل کی جانے والی بجلی کے عوض واجبات کی ادائیگی کرتے ہیں جبکہ معاہدے کی مدت کے اختتام پریا تو اس معاہدے میں توسیع کی جاسکتی ہے یا پھر پھر اس سسٹم کو معقول رقم کے عوض پراپرٹی مالک کو منتقل کردیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ریون انرجی لمیٹڈ کے سی ای او انعام الرحمن کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم ابھی تک پاکستان میں قبولیت کی سند حاصل نہیں کرسکا ہے ،پی پی اے فنانسنگ ماڈل دراصل ایک ایسا تھرڈ پارٹی اونر شپ ماڈل ہے جو کہ ترقی یافتہ مارکیٹس میں نہایت ہی کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے ۔

یہ ماڈلز نہ صرف سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع فراہم کرتے ہیں بلکہ شمسی توانائی سے استفادہ کرنے والوں کیلئے توانائی کی لاگت بھی انتہائی کم ہوجاتی ہے ۔پاکستان میں پورا سال سورچ اپنی آب و تاب کے ساتھ چمکتا ہے اور فنانسنگ ایگریمنٹ کے ذریعے ہم سورج کی اس روشنی کو زیادہ مفید انداز میں کام میں لاسکتے ہیں۔ریون انرجی پاکستان میں سرکردہ سولر انرجی کمپنی ہے جو کہ ملک میں کاروباری صارفین کیلئے فنانشل مواقعوں کی پیشکش کرتی ہے ،ریون انرجی پاکستان میں نجی شعبے میں سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والی کمپنی داوٴد ہرکولیس کمپنی کا ایک حصہ ہے ۔شمسی توانائی کے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے پاور پرچیز ایگریمنٹ پاکستان میں شمسی توانائی کی صنعت میں گیم چینجر ثابت ہوسکتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک