چائنا ایگرو کیمیکل پاکستان سمٹ اور پاک چائنہ ایگرو چیم ایکسپو 9اور 10مئی 2016ء کو ایکسپوسنٹر لاہور میں ہوگا

جمعہ 15 اپریل 2016 20:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) سی اے سی (چائنا ایگرو کیمیکل )پاکستان سمٹ اور پاک چائنہ ایگرو چیم ایکسپو 9اور 10مئی 2016ء کو ایکسپوسنٹر لاہور میں منعقد ہوگی۔ یہ بات لاہور چیمبر کے صدر شیخ محمد ارشد نے نائب صدر ناصر سعید اور سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایگریکلچر کے کنوینر جاوید سلیم قریشی کے ہمراہ لاہور چیمبر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔

شیخ محمد ارشد نے کہا کہ یہ اس میگا نمائش میں چین سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے نامور گروپ حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نمائش کے لیے مختلف ممالک کی بڑی کمپنیوں کے لیے 83سٹالز پہلے ہی بک کرلیے گئے یں اور توقع ہے کہ ان کی تعداد سو سے تجاوز کرجائے گی۔ انہوں نے کہا یہ نمائش کامیابی کا ایک نیا باب رقم کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پانچ تا چھ اگست 2014ء میں پہلی سی اے سی نمائش منعقد کرائی گئی تھی جس میں چالیس چینی کمپنیوں کے ساتھ پاکستان کی دس بڑی کمپنیوں نے شرکت کی، اس نمائش کو بے مثال کامیابی منعقد ہوئی جس کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سلسلے کی دوسری نمائش منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

شیخ محمد ارشد نے کہا کہ پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے، ملکی پیداوار میں زراعت کے شعبے کا حصہ 21فیصد کے لگ بھگ ہے ، یہ نمائش زرعی شعبے کی ترقی و خوشحالی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر نے کہا کہ سی اے سی پاکستان ساؤتھ ایشیاء کا سب سے بڑا فنکشن ہے ، یہ لاہور چیمبر کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ ایسے اقدامات اٹھاکر ملک کے معاشی استحکام میں کردار ادا کررہا ہے۔

سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر جاوید سلیم قریشی نے کہا کہ یہ نمائش جلد ہی ایک انٹرنیشنل ایونٹ بن جائے گی کیونکہ نہ صرف چین بلکہ خطے کے دیگر ممالک بھی اس نمائش میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایگرو کیمیکل انڈسٹری میں ملک خود مختار ہورہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان زرعی حوالے سے خود کفیل ہوجائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا