سندھ حکومت 11 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید رہی ہے،6 کروڑ باردانہ میں سے محکمہ خوراک 1 کروڑ 10 لاکھ باردانہ چھوٹے اور عام کاشتکاروں کو فراہم کررہا ہے،صوبائی وزیر خوراک سید ناصر حسین شاہ

جمعہ 22 اپریل 2016 20:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اپریل۔2016ء) سندھ کے وزیر خوراک سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبے بھر کی 60 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی پیداوار کے مقابلے اس سال سندھ حکومت 11 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید رہی ہے اور باقی مانندہ گندم کی عام مارکیٹ میں قیمت اس وقت بھی 1150 سے 1200 روپے میٹرک ٹن ہے، 6 کروڑ باردانہ میں سے محکمہ خوراک 1 کروڑ 10 لاکھ باردانہ چھوٹے اور عام کاشتکاروں کو فراہم کررہا ہے اور اس پر شکایات پر 6 ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹرز اور درجنوں سینٹرز آفیسرز کو معطل کردیا گیا ہے۔

رواں سال گذشتہ سال کے مقابلے 60 زائد سینٹرز قائم کئے گئے ہے اور ان کی تعداد اس سال 450 ہے۔ سینٹرز پر باردانہ کی چھوٹے اور عام کاشتکاروں کو نہ ملنے کی شکایات پر کئی سینٹرز سے ادائیگیاں بھی رکوا دی ہیں اور اس کی مکمل تحقیقات کرائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اگر حکومت گندم کی خریداری نہ کرتی تو عام مارکیٹ میں اس کی قیمت میں جو استحکام ہے وہ نہ رہتا اور اس کا بڑا نقصان کاشتکاروں اور زمینداروں کو بھگتنا پڑ جاتا۔

پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر تمام اضلاع کا خود دورہ کررہا ہوں اور جن جن سینٹرز پر شکایات موصول ہورہی ہیں وہاں کا ریکارڈ بھی چیک کررہا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو سندھ اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ 6 کروڑ میں سے سندھ حکومت کی جانب سے 1 کروڑ باردانہ کی فراہمی کے باعث مسائل تو رہیں گے لیکن سندھ حکومت پورے صوبے میں پیدا ہونے والی 60 لاکھ میٹرک ٹن گندم نہیں خرید سکتی۔

انہوں نے کہا کہ اس سال چھوٹے اور عام کاشتکاروں سے ہی گندم کی خریداری کا حدف پورا کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے کئی اضلاع میں شکایات پر ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ، دادو، شکارپور، جیکب آباد، کشمور اور کندھکوٹ کے ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹرز کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر درجنوں سینٹرز پر افسران کی جانب سے چھوٹے اور عام کاشتکاروں کی بجائے بڑے بڑے زمینداروں اور بااثر افراد کو باردانہ فراہم کئے جانے کی شکایات پر نہ صرف ان افسران کو معطل کردیا گیا ہے بلکہ وہاں کی خریدی گئی گندم کی ادائیگیاں بھی رکوا دی گئی ہیں اور اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہے کہ یہ گندم چھوٹے اور عام کاشتکاروں سے خریدی گئی ہے یا پھر اس میں کوئی کرپشن ہوئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اگر سندھ حکومت 11 لاکھ میٹرک ٹن گندم 1300 روپے فی ٹن کے حساب سے نہ خرید کرتی تو آج اس کی مارکیٹ میں جو قیمت ہے اس سے کئی گنا کم قیمت پر کاشتکاروں کو فروخت کرنا پڑتی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال حکومت کی جانب سے چاول کی خریداری نہ کرنے پر آج اس کی مارکیٹ میں قیمت نصف سے بھی کم ہے اور اس کے باعث کاشتکاروں اور زمینداروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں صوبائی وزیر خوراک سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کاشتکاروں کی سہولت کے لئے اس سال 60 سینٹرز گذشتہ سال کے مقابلے زیادہ کھولے گئے ہیں اور ان کی تعداد 390 سے بڑھا کر 450 کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہفتہ کو پھر اندرون سندھ کے مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے اور دو روز تک وہ مختلف ڈسٹرکٹ میں قائم سینٹرز پر بھی جائیں گے اور وہاں چھوٹے اور عام کاشتکاروں سے بھی ملیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات