سندھ ریونیو بورڈ نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں بینکنگ سیکٹر سمیت دیگر سروسز پر عائد کردہ دہرے ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

ہفتہ 23 اپریل 2016 16:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 اپریل۔2016ء) سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں بینکنگ سیکٹر سمیت دیگر سروسز پر عائد کردہ دہرے ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔یہ مطالبہ سندھ ریونیو بورڈ کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو بھجوائی جانے والی بجٹ تجاویز میں کیا گیا۔ سندھ ریونیو بورڈنے کہاکہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت سروسز پر ٹیکس عائد اور وصول کرنا صوبوں کا اختیار ہے اور صوبے سروسز پر ٹیکس وصولی کررہے ہیں مگر ایف بی آرنے بینکنگ ودیگر سروسز پر فیڈرل ایکسائز موڈ میں ٹیکس عائد کررکھا ہے جس سے ڈبل ٹیکسیشن ہورہی ہے لہٰذا ایف بی آر سے درخواست ہے کہ آئندہ بجٹ میں فیڈرل ایکسائز ایکٹ کے تحت عائد ایکسائز ڈیوٹی ختم کی جائے۔

ذرائع کے مطابق وفاق اور صوبوں کے درمیاں ڈبل ٹیکسیشن کے معاملے پر گزشتہ کئی سال سے تنازع چلا ا آرہاہے اور اس حوالے سے وفاق اور صوبوں کے درمیان مفاہمتی یاداشتیں (ایم او یوز) بھی طے پا چکے ہیں مگر اس کے باوجود ابھی تک یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکا، اب آئندہبجٹ کے موقع پر پھر سے سندھ ریونیو بورڈ نے ایف بی آر کو تجویز دی ہے کہ سروسز پر ٹیکسیشن صوبوں کا حق ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا صوبوں کو ان کا حق دیا جائے اور ایف بی ر آر ان سروسز پر ایف ای ڈی موڈ میں عائد کردہ ٹیکس ختم کرے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وفاق اور صوبوں کے درمیان جلد میٹنگ متوقع ہے جس میں اس ایشو پر تبادلہ خیال ہوگا اور باہمی مشاورت و اتفاق رائے سے یہ معاملہ طے کیا جائیگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..