میزان بینک لمیٹڈ کو 31مارچ 2016ء تک کی سہ ماہی میں ایک ارب 33کروڑ کا منافع حاصل ہوا

بدھ 27 اپریل 2016 19:38

میزان بینک لمیٹڈ کو 31مارچ 2016ء تک کی سہ ماہی میں ایک ارب 33کروڑ کا منافع حاصل ہوا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اپریل۔2016ء) میزان بینک لمیٹڈ کو 31مارچ 2016ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں ایک ارب 33کروڑ روپے کا منافع حاصل ہوا ہے جوکہ پچھلے مالی سال کے اس عرصے میں ایک ارب 31کروڑ روپے تھا۔ میزان بینک کی فی حصص آمدنی 1.33روپے رہی جوکہ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں 1.31روپے فی حصص تھی۔ بینک کی دیگر آمدنی میں 15فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس میں فی، کمیشن اوربروکریج کی مد میں آنے والی کمائی کا 47فیصد حصہ رہا۔

میزان بینک کے مالیاتی نتائج کی منظوری26ُٓاپریل کو کراچی میں منعقدہ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں دی گئی۔ بینک کے ڈپازٹس میں 20فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جوکہ 469ارب روپے رہے جبکہ اس کے فنانسنگ پورٹ فولیو میں بھی 37فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جوکہ 201ارب روپے رہا۔

(جاری ہے)

بینک کے نان پرفامنگ لون کا تناسب 3فیصد کے ساتھ پوری بینکنگ انڈسٹری بشمول اسلامی اور روائتی بینکاری کے دوسرے بہتر نمبرپر رہا۔

بینک کا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ بزنس حجم پچھلے مالی سال کے اس عرصے کے 90ارب روپے کے مقابلے میں 34فیصد اضافے کے ساتھ 121ارب روپے رہا۔ میزان بینک پاکستان کا ساتواں بڑا بینک ہے۔ جو 550سے زائد برانچز کے ساتھ500سے زائد اے ٹی ایمز، ویزا ڈیبٹ کارڈ اور 24/7کال سینٹر کے ذریعے صارفین کو اسلامی بینکنگ پراڈکٹ کی وسیع خدمات فراہم کررہا ہے۔ بینک کئی سالوں سے اسلامک فنانس نیوز ملائیشیا، گلوبل فنانس میگزین نیو یارک، سی ایف اے ایسوسی ایشن پاکستان اور ایسٹ ٹرپل اے ہانگ کانگ سمیت ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ حاصل کررہاہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات