پی ایس ایکس، میں تیزی کا رجحان رہا،کے ایس ای 100 انڈیکس 234.36 پوائنٹس کے اضافے سے 34503.64 پوائنٹس پر بند

جمعرات 28 اپریل 2016 19:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 234.36 پوائنٹس کے اضافے سے 34503.64 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو کے ایس ای 100 انڈیکس 34300، 34400 اور 34500 پوائنٹس کی تین بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 234.36 پوائنٹس کے اضافے سے 34503.64 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 168.07 پوائنٹس کی تیزی سے 20022.58 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 166.27 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 252.17 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 213.75 پوائنٹس کے اضافے سے 14537.58 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 65.74 پوائنٹس کی تیزی سے 13975.07 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آل شیئر اسلامک انڈیکس 33.71 پوائنٹس کے اضافے سے 16285.46 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 376 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 179 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 178 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 93.33 روپے کے اضافے سے 7193.33 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح پاک ٹوبیکو ایکس ڈی کے حصص کی سودے بھی 59.38 روپے کی تیزی سے 1247 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی یونی لیورفوڈز ایکس ڈی اور انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ یونی لیورفوڈز ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 55 روپے کی مندی سے 5500 روپے اور انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت بھی 35 روپے کی کمی سے 665 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار پاک الیکٹرون کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 25 لاکھ 73 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 60.81 روپے سے شروع ہو کر 63.19 روپے پر بند ہوئی جبکہ پاور سیمنٹ لمیٹڈ کے 1 کروڑ 47 لاکھ 37 ہزار 500حصص کے سودے 11.14 روپے سے شروع ہو کر 11.90 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 27 کروڑ 35 ہزار 440 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 14 ارب 54 کروڑ 41 لاکھ 81 ہزار 701 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 71 کھرب 13 ارب 35 کروڑ 99 لاکھ 5 ہزار 353 روپے سے بڑھ کر 71 کھرب 63 ارب 23 کروڑ 74 لاکھ 45 ہزار 64 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 152 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 38 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 7 کروڑ 71 لاکھ 32 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

چین کے جی ڈی پی میں  سالانہ بنیاد پر   5.3 فیصد اضافہ

چین کے جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا،  صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..