پاکستان میں مائیکروفنانس کے شعبے میں اہم پیش رفت ،مائیکروفنانس انوسٹمنٹ کمپنی قائم

پی ایم آئی سی کی فنانسنگ سے ہر سال تقریبا تین لاکھ افراد ملازمتوں کے نئے مواقع حاصل کرسکیں گے

جمعرات 28 اپریل 2016 21:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) پاکستان پاورٹی ایلی ویشن فنڈ (پی پی اے ایف)، کارانداز پاکستان (برطانوی حکومت کے محکمہ بین الاقوامی ترقی کی جانب سے مالی تعاون فراہم کرنے والا ادارہ ) اور جرمن حکومت کے ترقیاتی بینک KfW (Kreditanstalt für Wiederaufbau) نے آج (جمعرات) ایک تقریب میں پاکستان مائیکروفنانس انویسٹمنٹ کمپنی (پی ایم آئی سی) کے قیام کے لئے شیئرہولڈرز ایگریمنٹ (Shareholders' Agreement)پر دستخط کئے۔

اس تقریب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ نجی شعبے کی انویسٹمنٹ فنانس کمپنی، پی ایم آئی سی کا قیام مئی 2015 میں وزیر خزانہ کی جانب سے متعارف کرائی گئی نیشنل فنانشل انکلوشن اسٹریٹجی (این ایف آئی ایس) کی روشنی میں اہم سنگ میل ہے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا، " پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مقصد یہ ہے کہ غریب، پسماندہ اور سہولیات سے محروم گھرانوں کی ضروریات اور خواہشات پوری کی جائیں اور ہماری حکومت کی جانب سے مئی 2015 میں متعارف کردہ نیشنل فنانشل انکلوشن اسٹریٹجی (این ایف آئی ایس) کا ہدف مالی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے معاشرے کے پسماندہ طبقوں کی مدد کرنا ہے۔

(جاری ہے)

آج درحقیقت ہمارے لئے یہ ایک عظیم موقع ہے جب ہم پاکستان میں ترقی کو اگلی سطح تک بڑھانے کے لئے مائیکروفنانس کے شعبے میں ایک نئے ادارے کے قیام کی بنیاد ڈال رہے ہیں۔ میں پی ایم آئی سی کے شیئر ہولڈرز (پی پی اے ایف، ڈی ایف آئی ڈی کے ذریعے کارانداز پاکستان اور جرمن ترقیاتی بینک کے ایف ڈبلیو) کو اس کمپنی کے قیام کے اہم سنگ میل پر مبارک باد دیتا ہوں۔

"اس کمپنی کے قیام کا مقصد پاکستان میں چھوٹے اور نچلی سطح کے کاروبار اور غریبوں کو مالی وسائل فراہم کرنا ہے۔ پی ایم آئی سی کی فنانسنگ سے توقع ہے کہ ہر سال تقریبا 3 لاکھ افرادکو ملازمتوں کے نئے مواقع حاصل ہوسکیں گے ۔ پاکستان پاورٹی ایلی ویشن فنڈ (پی پی اے ایف)کے سی ای او قاضی عظمت عیسیٰ نے بتایا، "یہ مائیکروفنانس کے شعبے کے لئے اہم موڑ ہے کہ پی ایم آئی سی وہ بنیادیں مضبوط کررہی ہے جو ہم نے 15 سال قبل پاکستان کے لاکھوں غریبوں اور مالی وسائل سے محروم افراد کو ذمہ دارانہ طور پر مالیاتی خدمات کی فراہمی کی صورت میں ڈالیں۔

نئی کمپنی کے بارے میں توقع ہے کہ ریگولیٹری ضروریات کی تکمیل کے بعد یکم جولائی 2016 سے اپنے آپریشنز کا آغاز کردے گی اور پی ایم آئی سی کی جانب سے خواتین اور دیہی علاقوں میں 50 فیصد قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ "اس موقع پر ڈی ایف آئی ڈی پاکستان کی ڈپٹی ہیڈ جوڈتھ ہربرٹن نے بتایا، "مجھے انتہائی خوشی ہے کہ کارانداز پاکستان کے ذریعے برطانیہ پی ایم آئی سی سے منسلک ہے۔

یہ پاکستان میں مالی سہولیات کے ایجنڈے کو طویل المیعاد بنیادوں پر تعاون فراہم کرتا ہے ۔ اس نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ کام کرکے مائیکروفنانس کے شعبے میں 100 ملین پونڈ کا اضافہ کیا ہے۔ جس کے باعث 20 لاکھ افراد کی چھوٹے قرضوں تک رسائی میں آسانی ہوئی ۔اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی عالمی رینکنگ برائے مائیکروفنانس بزنس میں پاکستان بدستور اولین پانچ ملکوں میں شامل ہے۔

"انہوں نے کہا، "ہمیں یقین ہے کہ پی ایم آئی سی کے ذریعے مائیکرو شعبے میں لوگوں کی بڑی تعداد کو مالیاتی وسائل تک رسائی حاصل ہوجائے گی جس کے نتیجے میں ملازمتوں کے مواقع بڑھیں گے اور ملک میں چھوٹے و نچلے کاروبار کی ترقی میں اضافہ ہوگا ۔ یہ پاکستان اور برطانیہ دونوں کے لئے فائدہ مند ہے۔ "کارانداز پاکستان کے سی ای او علی سرفراز حسین نے بتایا، "پاکستان میں مائیکروفنانس کے شعبے میں یہ حقیقی تبدیلی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ کارانداز پاکستان اس اقدام میں شراکت دار ہے۔

پی ایم آئی سی اس شعبے میں آنے والے سالوں کے دوران لاکھوں مستحق مرد و خواتین کو مالی وسائل تک رسائی فراہم کرے گا اور ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک میں چھوٹے اور نچلے کاروبار کے لئے مالی وسائل تک رسائی میں بہتری آئیگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات