پی ٹی سی ایل کی جانب سے رواں سال کیلئے دس فیصد منافع تقسیم کرنیکا اعلان

جمعرات 28 اپریل 2016 22:46

اسلام آباد ۔28اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اپریل۔2016ء)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے رواں سال کیلئے دس فیصد منافعتقسیم کرنیکا اعلان کر دیا۔کمپنی کا مجموعی منقسمہ منافع20 فیصد فی حصص ہو گیا۔ یہ بات جمعرات کو یہاں کمپنی کے اکیسویں سالانہ جنرل اجلاس میں بتا ئی گئی ۔ مذکورہ منافع اُس دس فیصد عبوری منافع منقسمہ(ایک روپیہ فی عمومی حصص) کے علاوہ ہے جس کا پہلے ہی اعلان کیا جا چکا ہے اور یہ منافع شیئر ہولڈرز کوادا کیا جا چکا ہے۔

لہذا اس سال کا ٹوٹل ڈیویڈنڈ 20 % یعنی 2 روپے فی شئیر ہو گیا۔ پی ٹی سی ایل بورڈ ممبرز، پی ٹی سی ایل کے صدر اور سی ای او ، ڈاکٹر ڈینئیل رٹز اور کمپنی کی سینئر مینیجمنٹ نے اجلاس میں شرکت کی۔ چئیرمین پی ٹی سی ایل، بورڈ آف ڈائریکترز رضوان بشیر خان نے تمام شیئر ہولڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کی مضبوط کارکردگی کمپنی کے منافع میں اضافے کے لیے مینیجمنٹ کے عزم او ر ملازمین کی محنت کامنہ بولتا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹھوس بنیاد کی مدد سے ہم نئی مصنوعات اور سروسز میں جدت کے ذریعے اپنے شیئر ہولڈرز کی قدر میں اضافے کے لیے کوشاں ہیں۔ پاکستان کی بڑھتی ہوئی مسابقتی مارکیٹ میں صارفین کو پر اطمینان اور بے مثال سروسز کی فراہمی پر ہی ہماری کامیابی کا انحصار ہے۔ تمام شیئر ہولڈرز نے 31 دسمبر2015 ء کو مکمل ہونے والے سال کی مالی گوشواروں سمیت اجلاس کے تمام ایجنڈا پوائنٹس کی متفقہ منظوری دی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد