گری انورٹر اے سی کی زیادہ ٹھنڈک اور بجلی کی60فیصد بچت کی یقین دہانی

پیر 9 مئی 2016 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء ) ایئر کنڈیشنر برانڈ کی عالمی سرکردہ کمپنی گری نے اپنی نئی اسمارٹ انورٹر ایئر کنڈیشننگ ٹیکنالوجی کی اعلیٰ کارکردگی کو اجاگر کرنے کیلئے نئی ٹیلی ویژن اشتہاری مہم کا آغاز کردیاہے ۔Gree کے یہ ایئر کنڈیشنر نہ صرف بجلی کی60فیصد بچت کو یقینی بناتے ہیں بلکہ اپنے طاقتور کمپریسر کے باعث مکمل بی ٹی یو بھی فراہم کرتے ہیں۔

پاکستان میں DWP گروپ Gree کے باضابطہ طور پر ڈسٹری بیوٹر کی حیثیت سے ملک بھر میں اپنے وسیع آؤٹ لیٹ نیٹ ورک کے ذریعے لوگوں تک Gree کی مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں۔موسم گرما کے اعتبار سے ٹی وی شروع کی جانے والی Gree کی اشتہاری مہم میں معروف ٹی وی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ ناظرین کو Gree اے سی کی طاقتور کولنگ کی خصوصیات بتاتی دکھائی دیتی ہیں،شدید گرمی میں بھی جب دوسرے برانڈز کے ایئر کنڈیشنرز اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرنے میں ناکامم ہوجاتے ہیں وہاں Gree اے سی نہایت عمدہ کارکردگی دکھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ اشتہاری مہم صارفین کو یقین دلاتی ہے کہ وہ بھرپور ٹھنڈک کیلئے Greeکے ایئر کنڈیشنرز پر اعتماد کرسکتے ہیں ،یہ اشتہاری مہم صارفین کو اس بات سے بھی آگاہ کرتی ہے کہ وہ اگر ناقابل بھروسہ اور ناقص برانڈ کے ایئر کنڈیشنر کی خریداری کرتے ہیں تو انہیں اے سی والے کمرے میں بھی گرمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ ناقص برانڈ کے اے سی اپنے کمزور کمپریسر کے باعث مکمل بی ٹی یو فراہم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور نتیجے میں ایسے اے سی زیادہ ٹھنڈک بھی فراہم نہیں کرپاتے جبکہ دوسری جانب Gree کے اے سی مکمل بی ٹی یو فراہم کرتے ہیں اور اسی لئے اس اشتہار کی تھیم بھی یہ ہے کہ Gree اے سی مکمل ٹھنڈک کیلئے مکمل بی ٹی یو فراہم کرتے ہیں۔

مارکیٹنگ ہیڈ آفDWPگروپ شعیب یونس کا کہنا ہے کہ پاکستانی صارفین میں توانائی کی بچت کیلئے انورٹر ایئر کنڈیشنر کی خریداری کا رجحان بڑھ رہا ہے ،Gree کے قابل بھروسہ ایئر کنڈیشنر بجلی کی 60فیصد بچت کو یقینی بناتے ہیں اور اس طرح طویل مدت استعمال کیلئے یہ انتہائی باکفایت مصنوعات ہیں۔پاکستان میں شدید گرم موسم اور بجلی کی قلت کے ساتھ ساتھ اس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث Gree مسلسل نئی تخلیقاتی ٹیکنالوجی پر کام کررہی ہے اور ایسی مصنوعات تیار کررہی ہے جو کہ پاکستانی صارفین کیلئے موزوں ہیں۔DWPگروپ کنزیومر الیکٹرانکس اور ٹیکنالوجی پراڈکٹس کاسرکردہ پرووائیڈر ہے ،DWP نے حال ہی میں پاکستان بھر میں نمایاں ٹی وی اور ریڈیو چینلز پر اپنی نئی اشتہاری مہم متعارف کرائی ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، صدر راولپنڈی چیمبر

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا