رواں سیزن ساڑھے سات کروڑ ڈالرکا آم ایکسپورٹ کیا جائیگا

منگل 17 مئی 2016 17:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) پاکستان سے رواں سیزن ساڑھے سات کروڑ ڈالر کا ایک لاکھ ٹن آم ایکسپورٹ کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان فروٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے رواں سیزن میں آم کی ایکسپورٹ کا ایک لاکھ ٹن کا ہدف مقرر کیا ہے جس سے 75ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔رواں سیزن آم کی ایکسپورٹ 20مئی سے شروع ہوگی، پاکستان سے آم کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے چین، ایران، روس، وسط ایشیائی ریاستوں اور بیلاروس کی نئی منڈیوں پر توجہ دی جائیگی ۔

(جاری ہے)

تاہم وی ایچ ٹی پلانٹ کی عدم تنصیب کے سبب مسلسل تیسرے سال بھی جاپان جیسی ہائی ویلیو مارکیٹ کو آم برآمد نہیں ہوسکے گا۔رواں سیزن آم کی پیداوار 16لاکھ ٹن تک رہنے کی توقع ہے۔ پاکستان فروٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایران پر اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران کو پاکستانی آم کی برآمد بحال ہوجائے گی۔چین کی وسیع منڈی میں پاکستانی آم کے لیے بھرپور مواقع موجود ہیں۔ چین کے قرنطینہ ماہرین کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔فی الوقت پاکستان کی دو ایکسپورٹ کمپنیوں کو چینی قرنطینہ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایکسپورٹ کی اجازت حاصل ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد