بنکاک کی نمائش میں پاکستان کو 80لاکھ ڈالر کے آرڈرز مل گئے، جہانگیرترین

پیر 25 ستمبر 2006 20:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2006ء) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ حال ہی میں بنکاک میں ہونے والی جواہرات وزیورات کی ایک نمائش کے دوران پاکستانی اسٹالز کو 80لاکھ ڈالر کے آرڈرز ملے انہوں نے یہ بات تھائی لینڈ میں اکتوبر2006ء سے مارچ2007ء تک منعقد ہ گندھارا ورثہ نمائش میں پاکستان سے نوادرات کی نمائش کیلئے حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے بلائی گئی ایک میٹنگ سے خطاب کررہے تھے اجلاس میں وزیر ثقافت ڈاکٹر جی جی جمال، ڈاکٹر عمر عدیل اور دیگر ماہرین آثار قدیمہ نے شرکت کی پراجیکٹ ڈائریکٹر آمین سہیل عامر اور سمبڑا کے دیگر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے ڈاکٹر جی جی جمال نے بتایاکہ تھائی لینڈ کی حکومت نے گندھارا ورثہ نمائش کے دوران تھائی نیشنل میوزیم میں پاکستانی نوادرات کی نمائش کی درخواست کی ہے اس کے علاوہ تھائی حکومت نے پاکستان کو اپنے آڈیٹوریم کے آرٹیفیکٹس کی نمائش کیلئے اگلے چھ ماہ تک استعمال کی بھی اجازت دی ہے جہانگیر خان نے کہاکہ ہمیں دستکاری، زیوارات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں سے نمائش کیلئے آئٹم منتخب کرنے پر توجہ دینے چاہیے انہوں نے حکام اور ماہرین پر زور دیا کہ وہ جیولری اور دستکاری کے موجودہ اور پرانے آئٹمز کے درمیان روابط تلاش کریں تاکہ ایسے آئٹمز کو نمائش کیلئے منتخب کیا جائے جو حقیق طورپر گندھارا تہذیب کی نمائندگی کرتے ہوں انہوں نے آمین پراجیکٹ کے افسران کو یہ ذمہ داری سونپی کہ وہ ٹیکسلا جیسی جگہوں کا دورہ کریں اور اس زمین میں وہاں ماہرین،آثار قدیمہ سے بات چیت کریں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع