انڈسٹریل یونٹس کو بجلی کے نئے کنکشن میں انتہائی کم کی جائے ؛ شیخ محمد ارشد

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 18 مئی 2016 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مئی۔2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ انڈسٹریل یونٹس کو بجلی کے نئے کنکشن دینے میں انتہائی تاخیر جیسے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے کیونکہ اس سے صنعتی شعبہ اور پیداوار ب ±ری طرح متاثر ہورہی ہے جس کا واضح مطلب برآمدات میں کمی ہے۔

ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ معاملات میں شفافیت اور فعالیت لانے کے لیے حکومت بجلی کے نئے صنعتی کنکشن دینے کے لیے ایک ای پورٹل قائم کرے جہاں تمام مطلوبہ سہولیات مہیا کی جائیں تاکہ صنعتکاروں کا قیمتی وقت بچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صنعتوں کے لیے بجلی کے نئے کنکشن حاصل کرنے کا عمل بہت پیچیدہ اور وقت طلب ہے جس میں اوسطاً 178.3دن خرچ ہوتے ہیں جبکہ کوریا میں صنعتکار صرف 18روز میں بجلی کا نیا کنکشن حاصل کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ ہمیں ترقی یافتہ ممالک کا نمونہ اپنانے کی ضرورت ہے جہاں جدید تکنیکوں کے ذریعے صنعتوں کو ہر ممکن سہولت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے نئے صنعتی کنکشنزکے لیے ای پورٹل کے قیام سے صنعتکاروں کو درخواست سمیت تمام دستاویزات آن لائن کرنے کی سہولت میسر آئے گی جس سے ان کا انتہائی قیمتی وقت بچے گا۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ اس ای پورٹل کو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم اور نادرا ڈیٹا بیس سے منسلک کیا جائے تاکہ کمپنی کی معلومات کی فوری تصدیق ہوسکے۔ یہ ای پورٹل آن لائن بینکنگ کے ذریعے آن لائن فیس وصول کرے اور سیفٹی انسپکشن رپورٹ کی تصدیق کے بعد ای پورٹل کے ذریعے ہی ڈیمانڈ نوٹس جاری کردیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت انٹرنل وائرنگ انسپکشن پنجاب کے الیکٹرک انسپکٹرز کے ذریعے ہورہی ہے، لیسکو نجی سرٹیفائیڈ اور رجسٹرڈ کنٹریکٹرز کی انسپکشن رپورٹ بھی قبول کرے جبکہ الیکٹرک انسپکٹر دس روز میں اس ای پورٹل کو انٹرنل وائرنگ رپورٹ جاری کرنے کا پابند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس ای پورٹل کے قیام سے صرف صنعتکاروں ہی نہیں بلکہ لیسکو اور سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سمیت حکومت کو بھی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں کیونکہ کاروبار کرنے میں آسانیوں کے حوالے سے پاکستان انتہائی مایوس کن صورتحال سے دوچار ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی