پاک چین تجارتی حجم 18ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے ،چینی سفیر

چین پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والا ملک ہے خطے میں امن و ترقی خوشحالی اور استحکام کے لئے دونوں ملکوں کے مشترکہ منزل ہے، پاک چین کے عسکری قیادت میں بھی تعلقات کا مضبوط رشتہ ہے، سونا وی ڈونگ کا سرکاری ٹی وی کو انٹرویو

ہفتہ 21 مئی 2016 19:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مئی۔2016ء) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر سونا وی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاک چین تجارتی حجم 18ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے ، چین پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والا ملک ہے خطے میں امن و ترقی خوشحالی اور استحکام کے لئے دونوں ملکوں کے مشترکہ منزل ہے پاک چین کے عسکری قیادت میں بھی تعلقات کا مضبوط رشتہ ہے ۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1951ء سے پاک چین سفارتی تعلقات قائم ہیں دونوں ممالک کے تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں یہ دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوتی جارہی ہے دونوں ممالک ہر آزمائش کی گھڑی میں پوری اتری ہے یہ دوستی آئندہ نسلوں کومنتقل ہورہی ہے اگر کوئی پاکستان چین جا کر چین کی کسی بھی گلی میں کسی بھی چینی شخص سے پاک چین کے دوست کے بارے میں پوچھا جائے تو وہ کسی ہچکچاہٹ کے بغیر آپ کو بتائے گا پاک چین کا گہرا دوست ہے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مشتمل ہیں پاکستان چین کو تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چین کے تعاون سے آٹھ بجلی کے منصوبے زیر تعمیر ہونے والے ہیں توانائی منصوبوں کی تعمیر سے پاکستان میں روشنیاں ہونگی انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کا عکاس ہے دونوں ممالک کے درمیان مواصلاتی رابطے کیلئے فائبر پراجیکٹ منصوبے خنجراب سے راولپنڈی تک بنایا جارہا ہے یہ مواصلاتی رابطے کا پہلا منصوبہ ہے قراقرم ہائی وے کی اپ گریڈیشن بھی جاری ہے اقتصادی راہداری منصوبے سے پورا خطہ مستفید ہوگا اس منصوبے سے پاکستان ایشین ٹائیگر بننے کا خواب پورا ہوگا انہوں نے کہا کہ صنعتی پارکس کے قیام کیلئے مشاورت جاری ہے انہوں نے کہا کہ خطے میں امن ، ترقی استحکام پاک چین کی مشترکہ کاوش ہے افغانستان میں امن وامان ممالک کو فائدہ ہے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک ایک دوسرے کے تعاون کررہے ہیں دونوں ممالک کے عسکری قیادت میں بھی گہرے اور مضبوط تعلقات ہیں عالمی برادری کو دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیے

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ