جیکب آباد، آم عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گیا ، آم کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی

بدھ 25 مئی 2016 22:32

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء)آم عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گیا ، جیکب آباد میں آم کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق: جیکب آباد میں پھلوں کے بادشاہ آم کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے اور آم عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے جیکب آباد میں سندھڑی، لنگڑہ، دوسیری، الماس، سرولی فی کلو100سے 120روپے میں فروخت ہو رہے ہیں جس کے باعث غریب لوگ آم خریدنے سے قاصر ہیں جیکب آباد میں آموں کی قیمتیں ذیادہ ہونے کے متعلق دکانداروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں آم مہنگا مل رہا ہے اس لیے ہم اس قیمت میں بیچنے پر مجبور ہیں مارکیٹ میں آم سستا ہوگا تو ہم سستا بیچیں گے۔

شہریوں نے اس سلسلے میں کہا کہ آم کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اس لیے آم خریدنہیں سکتے ۔

Browse Latest Business News in Urdu