مقررہ مدت میں اہداف حاصل نہ کرنے والے افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سیکرٹری زراعت

ہفتہ 28 مئی 2016 18:31

ملتان۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مئی۔2016ء )محکمہ اصلاح آبپاشی کی رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ منصوبہ جات کی تکمیل کے سلسلہ میں کام کی رفتار انتہائی سست روی کا شکار ہے جسے تیز کیا جائے تاکہ 30جون2016تک دیئے گئے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔یہ بات سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے اصلاح آبپاشی کے تحت چلنے والے ”پنجاب اریگیٹڈ ایگریکلچر پروڈکٹوٹی امپروومنٹ پراجیکٹ“ سمیت دیگر جاری سکیموں کے متعلق کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل (واٹر مینجمنٹ) پنجاب رئیس احمد رئیس ، ریجنل پراجیکٹ ڈائریکٹر ہائی ایفیشنسی ایریگیشن سسٹم ملتان ریجن منشاد علی ، ای ڈی او زراعت شفقت حسین بھٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی اطلاعات نوید عصمت کاہلوں کے علاوہ ملتان ریجن کے ڈسٹرکٹ و ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسران (اصلاح آبپاشی) موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقررہ مدت میں اہداف حاصل نہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ اہداف حاصل کرنے والے افسران کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا جائے گا اورآئندہ محکمہ زراعت میں ٹرانسفر وپوسٹنگ خالصتاََکارکردگی کی بنیاد پر ہوگی۔

سیکرٹری زراعت پنجاب نے ڈائریکٹر جنرل( اصلاح آبپاشی) کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ مالی سال میں کام کے حوالہ سے اہداف مقرر کر کے ماہانہ بنیادوں پر اس کا جائزہ لیں۔ انہوں نے نیسپاک کنسلٹینٹس کو کہا کہ اصلاح آبپاشی میں مزید بہتری لانے کیلئے حل دئیے جائیں تاکہ ترقیاتی کاموں میں تیزی اور بہتری لائی جاسکے۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ ترقیاتی کاموں میں کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔

ریجنل پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور ای ڈی اوز ماہانہ بنیادوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے مشترکہ اجلاس کا انعقاد کیا کریں گے۔ سروس پرووائڈنگ کمپنیز ڈویژن کی سطح پر سروس سنٹرکھولیں جہاں کاشتکاروں سمیت یونیورسٹی سے فارغ التحصیل فریش گریجوایٹس کو ٹریننگ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ امپلیمنٹیشن کمیٹی کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے متعلقہ کمشنرز اور ڈی سی اوز کو مراسلہ جاری کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر سیکرٹری زراعت کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل (اصلاح آبپاشی) نے بتایا کہ ملتان ریجن میں ہا ئی ایفیشنسی ایریگیشن سسٹم کے تحت دئیے گئے 4ہزار ایکڑ کے ہدف میں سے78 13ایکڑپر تنصیب مکمل ہو چکی ہے جو کہ کل ہدف کا 22.23فیصد ہے جبکہ لیزر یو نٹس کا ہدف 837مقرر تھا جس میں سے اب تک 773یونٹس کاشکاروں کو دیئے جا چکے ہیں جو کہ کل ٹارگٹ کا 92.35فیصد بنتا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ تمام اضلاع کو دئے گئے اہداف پر سختی سے عمل کروانے کیلئے میں خود اور متعلقہ ریجنز کے ڈائریکٹر زنگرانی کر رہے ہیں۔سیکرٹری زراعت نے اس موقع پر شعبہ اصلاح آبپاشی کے ڈسٹرکٹ آفیسرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز کو درپیش مسائل کے حل بارے مکمل یقین دہانی کرائی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند