موبی لنک اور کیو موبائل کے درمیان ایک میگا پارٹنر شپ

دو نئے تھری جی جاز ایکس اسمارٹ فونز JS-1 اور JS-7متعارف کرادیئے گئے

منگل 31 مئی 2016 21:35

موبی لنک اور کیو موبائل کے درمیان ایک میگا پارٹنر شپ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) موبی لنک اور کیو موبائل کے درمیان ایک میگا پارٹنر شپ کے تحت دو نئے تھری جی جاز ایکس اسمارٹ فونز JS-1 اور JS-7متعارف کرادیئے گئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت کیو موبائل، جاز ایکس کے ہینڈ سیٹس تیار کرنے کے علاوہ پاکستان بھر میں برانڈ کا آفیشل ڈسٹری بیوٹر بھی ہو گا۔یہ اشتراک موبی لنک کی ہائی اسپیڈ موبائل انٹرنیٹ کا عمل تیز کرنے اور مارکیٹ میں باکفایت 3Gڈیوائس متعارف کرانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان کو ڈیجیٹل طور پر قابل بنانا ہے ۔

موبی لنک کے ڈپٹی سی ای او اور سی سی او عامر ابراہیم نے کیو موبائل کے ساتھ پارٹنر شپ کی ضرورت کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا،”کمیونیکیشن کے حوالے سے صارفین کی ضروریات پورا کرنے کیلئے یہ شراکت ایک جامع حل فراہم کرتی ہے۔

(جاری ہے)

کیو موبائل کی مہارت کے ذریعے ہم مارکیٹ کی توقعات کے مطابق باکفایت اسمارٹ فونز کی ایک بہترین رینج تیار کررہے ہیں۔

کیو موبائل کے سی ای او ذیشان اختر نے کہا کہ موبی لنک کی اعلیٰ ترین 3Gسروسز ہمارے 3Gاسمارٹ فون مینوفیکچرنگ کی مہارت کے ساتھ مل کرایک ایسی پروڈکٹ کی رینج فراہم کرے گی جو موجودہ مارکیٹ کے باکفایت رجحانات کوتبدیل کر نے کی صلاحیت رکھتی ہے اور Jazzجیسے طاقتور برانڈ کے ذریعے ہمیں مقامی مارکیٹ کے ان علاقوں میں قسمت آزمائی کا موقع ملے گا جنہوں نے پہلے کبھی 3Gاسمارٹ فون کے فوائد کا تجربہ حاصل نہیں کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا