جولائی تا اپریل 2015-16 کے دوران افراط زر کی شرح میں 2.8 فیصد اضافہ

جمعہ 3 جون 2016 17:07

اسلام آباد ۔ 3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جون۔2016ء) رواں مالی سال جولائی تا اپریل 2015-16 کے دوران افراط زر کی شرح میں اضافہ 2.8 فیصد رہا جو گزشتہ سال اسی مدت میں 4.8 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق غذائی افراط زر اس عرصہ کے دوران 2.1 فیصد جبکہ غیر غذائی اشیاء کے افراط زر میں 3.3 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جن غذائی اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں چاول، پیاز، انڈے، گھی اور خوردنی تیل شامل ہیں۔

بنیادی افراط زر جولائی تا اپریل 2015-16 کے درمیان اوسطاً 4.1 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اسی مدت میں 6.9 فیصد تھا۔ اسی طرح ڈبلیو پی آئی میں سالانہ اوسطاً 1.29 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال 0.03 فیصد تھی ۔ قیمتوں کا حساس اشاریہ جولائی تا اپریل میں اوسطاً1.8 فیصد تھا جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 2.1 فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔

Browse Latest Business News in Urdu