سعودی عرب کا تارکینِ وطن کی ترسیلات زر پر چھ فی صد ٹیکس عائد کرنے کااعلان

ہفتہ 4 جون 2016 13:47

سعودی عرب کا تارکینِ وطن کی ترسیلات زر پر چھ فی صد ٹیکس عائد کرنے کااعلان

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جون۔2016ء)سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کی مالیاتی کمیٹی نے تارکینِ وطن کی ترسیلات زر پر مجوزہ ٹیکس کی حمایت کردی ہے۔اس ٹیکس کی شرح پہلے سال چھے فی صد ہوگی ،پھر بتدریج کم ہوکر دو فی صد ہوجائے گی ۔پانچ سال کے بعد بعد یہی دو فی صد شرح برقرار رہے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق شوریٰ کونسل کے سابق رکن اور جنرل آڈٹنگ بیورو کے سربراہ حسام العنقری نے اس ٹیکس تجویز کا مسودہ تیار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طریقے سے تارکین وطن سعودی مملکت میں رقوم خرچ کرنے یا سرمایہ کاری کرنے کے پابند ہوں گے۔یہ ٹیکس تارکین وطن کی جانب سے اپنے آبائی ممالک کو منتقل کی جانے والی تمام رقوم پر عاید ہوگا۔یہ مالیاتی ادارے وصول کریں گے اور اس کی رقم حکومت کے ایک خصوصی بنک کھاتے میں جمع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کسی تارک وطن کی جانب سے ایک وقت میں بھیجی جانے والی رقم کی بھی ایک حد مقرر ہوگی۔

اس کے علاوہ تارکین وطن پر سعودی عرب چھوڑنے کی صورت میں یہ بھی پابندی ہوگی کہ وہ کیا کیا بیرون ملک منتقل کرسکتے ہیں۔مالیاتی کمیٹی کی تجویز میں ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف متعدد اقدامات متعارف کرائے جائیں گے اور جرمانے کی رقم بچائے گئے ٹیکس کی رقم کے برابر ہوگی۔پھر ہر خلاف ورزی پر رقم دگنا ہوتی چلی جائے گی۔اپنی تن خواہوں کے جعلی گوشوارے جمع کرانے یا ملازمین کی جانب سے منتقل کی گئی رقوم سے متعلق غلط گوشوارے جمع کرانے والوں کو بھی جرمانے ہوں گے۔

مالیاتی کمیٹی کا کہنا تھاکہ تارکین وطن پر ٹیکس لگانے کا مقصد ملکی آمدن میں اضافہ کرنا ہے۔کمیٹی کی جانب سے یہ تجویز ان رپورٹس کے بعد سامنے آئی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ تارکین وطن کی جانب سے ترسیلات زر کی مالیت 2014ء میں بڑھ کر 135 ارب سعودی ریال ہوگئی تھی۔2005ء میں ترسیلات زر کی مالیت 56 ارب سعودی ریال تھی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ