چین اور جارجیا شاہراہ ریشم منصوبے پر تعاون کرینگے

ہفتہ 4 جون 2016 16:49

چین اور جارجیا شاہراہ ریشم منصوبے پر تعاون کرینگے

ٹبلیسی ،جارجیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جون۔2016ء )چین اور جارجیا سلک روڈ اکنامک بیلٹ کے منصوبے پر تعاون کے لئے رضا مند ہو گئے ہیں ، اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان ایف ٹی اے ( فری ٹریڈ معاہدہ ) مذاکرات کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے ، یہ معاہدہ چین کے نائب وزیر اعظم ژان گاؤلی اور ٹرانس کاؤکیشئین صدر اور وزیر اعظم کے درمیان ملاقات کے دوران طے پایا ہے ، اجلاس میں جارجیا کے صدر کے ساتھ ملاقات میں چینی نائب وزیر اعظم ژان گاؤلی نے چین اور جارجیا کے درمیان دوستی کی تعریف کی اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان چوبیس سال سے سفارتی تعلقات قائم ہیں جن کے دونوں ملکوں کو فوائد حاصل ہوئے ہیں ، دونوں ممالک اقتصادی ترقی کے حوالے سے ایک دوسرے کے لئے بہت اہم ہیں ، جارجیا جغرافیائی طورپر اہم علاقے میں واقع ہے اور یہاں سرمایہ کاری کے بڑے مواقعے موجود ہیں ، چین کے منصوبے سلک روڈ اکنامک بیلٹ کی تعمیر سے جارجیا کی ترقی میں اہم کردار ادا کریگی جس سے دونوں ملکوں کو اقتصادی ترقی کے میدان میں ایک وسیع پلیٹ فارم حاصل ہو جائے گا ، جارجیا کے صدر نے سلک روڈ اکنامک بیلٹ منصوبے کو جارجیا کیلئے بہت عظیم منصوبہ قرار دیا اور کہا کہ جارجیا اس سلسلے میں ہر قسم کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہے اور وہ چین کے ساتھ مل کر ریلوے کی نقل و حمل ، شاہراؤں کی تعمیر اور بندرگاہوں کی تعمیر میں چین سے تعاون کرے گا ، ہم اپنے ملک میں چینی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے ۔

(جاری ہے)

چین نائب وزیر اعظم نے فری ٹریڈ معاہدے پر بات چیت کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا ۔

Browse Latest Business News in Urdu