معاشی چیلنجز ،صنعتی شعبے کو بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے کے قابل بنانے کیلئے وفاقی بجٹ کا بنیادی فریم ورک درست کرنا ضروری ہے‘ شیخ محمد ارشد

قومی اسمبلی میں بینکوں سے لین دین پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس ،ایف بی آر کی جانب سے بینک اکاؤنٹس تک رسائی اور صوابدیدی اختیارات کے غلط استعمال جیسے معاملات کو بطور خاص زیر بحث لایا جائے ‘ صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

منگل 7 جون 2016 19:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جون ۔2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد نے کہا ہے کہ معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے اور صنعتی شعبے کو بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے کے قابل بنانے کے لیے وفاقی بجٹ 2016-17ء کا بنیادی فریم ورک درست کرنا ضروری ہے، قومی اسمبلی میں بینکوں سے لین دین پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس ،ایف بی آر کی جانب سے بینک اکاؤنٹس تک رسائی اور صوابدیدی اختیارات کے غلط استعمال جیسے معاملات کو بطور خاص زیر بحث لایا جائے کیونکہ یہ ثانوی نہیں بلکہ بہت سنگین مسائل اور کاروبار کرنے کی راہ میں حائل بہت بڑی رکاوٹیں ہیں۔

ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد نے کہا کہ نجی شعبہ ملک کو کسی بھی ترقی یافتہ ملک کے ہم پلہ لانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے لیکن اس کے لیے موافق معاشی پالیسیاں وضع کرنا بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی بجٹ 2016-17ء کے متعلق کاروباری برادری کے حقیقی تحفظات کا ازالہ نہ کیا گیا تو یہ ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا نہیں کرپائے گا۔

لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کو اعتماد میں لے کہ بھاری بجٹ خسارہ کیسے پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں نے پہلے ہی معیشت کو باری نقصان پہنچایا ہے کیونکہ محاصل کا ایک بڑا حصہ قرضوں کے سود کی ادائیگی پر خرچ ہورہا ہے ، اگر بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے مزید قرضے لیے گئے تو معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس، بینک اکائنوٹس تک رسائی، ٹیکس حکام کی جانب سے صوابدیدی اختیارات کا غلط استعمال اور سمگلنگ کاروباری برادری کو درپیش اہم مسائل ہیں جن کا ترجیحی بنیادوں پر حل ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مسائل بطور خاص قومی اسمبلی میں زیر بحث لائے اور فوراً حل کیے جائیں کیونکہ ان کی وجہ سے کاروباری شعبہ شدید پریشانی سے دوچار ہے۔ شیخ محمد ارشد نے کہا کہ ٹیکسوں کا پیچیدہ نظام مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام رہا ہے لہذا اسے آسان اور عام فہم بنایا جائے اور ٹیکسوں و ڈیوٹیوں کی شرح میں ہر ممکن حد تک کمی لائی جائے۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے کاروباری ماحول بہتر بنانا ضروری ہے، اس کے بغیر مقامی و غیرملکی سرمایہ کاروں کو مزید سرمایہ کاری کی ترغیب دینا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سال سے برآمدات مطلوبہ ہدف سے کم رہنا اور درآمدات کا زیادہ رہنا تشویشناک ہے ، بڑے تجارتی خسارے کی وجہ سے ادائیگیوں کا توازن بھی متاثر ہورہا ہے لہذا حکومت برآمدی شعبے کو زیادہ سے زیادہ مراعات دے تاکہ برآمدات کو فروغ حاصل ہو۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ قومی اسمبلی وفاقی بجٹ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیکر صنعت و تجارت اور معیشت کے وسیع تر مفاد میں معاملات کی درستگی کے لیے اقدامات اٹھائے گی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ