پنجاب گندم کے سٹاکس کو مدنظر رکھتے ہوئے گندم کی مصنوعات کی ایکسپورٹ کی اجازت دے،افتخار مٹو

حکومت فوری طور پر زمینی اور سمندری راستے انٹر نیشنل قیمتوں کے مطابق گندم کی مصنوعات کی ایکسپورٹ کی اجازت دے،عاصم رضا گندم کی مصنوعات کی ایکسپورٹ کی راہ میں بیورو کریسی کی بے جا مداخلت اور تاخیری حربے سمجھ سے بالا تر ہیں ،میاں ریاض

منگل 7 جون 2016 20:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جون ۔2016ء) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب ) کے چےئرمین چوہدری افتخار احمدمٹو ، گروپ لیڈر عاصم رضا و میاں ریاض نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے پاس 62/63 لاکھ ٹن گندم کا سٹاک موجودہے اورمارکیٹ اور فلور ملز مالکان نے بھی گندم سٹاک کر لی ہے ،جبکہ پاسکو اور محکمہ خوراک پنجاب بھی پچھلے تین سالوں کی سابقہ گندم کیری فارورڈ میں لے کر آرہے ہیں۔

لہذا پنجاب حکومت کو موجودہ اور سابقہ گندم کے سٹاکس کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر ایکسپورٹ کی جانب توجہ دینا ہوگی،انہوں نے کہا کہ گندم کی مصنوعات کی ایکسپورٹ کی راہ میں بیورو کریسی کی بے جا مداخلت اور تاخیری حربے سمجھ سے بالا تر ہیں ۔ گزشتہ روز پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن( پنجاب )کے رہنماوٴں نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں گندم کے وافر سٹاکس موجود ہیں پنجاب حکومت کے پاس اس وقت تقریبا 62/63 لاکھ ٹن گندم موجو د ہے جبکہ پرائیوٹ مارکیٹ اور فلور ملز مالکان کی جانب سے بھی گندم کی خریداری کر کے گندم سٹاک کر لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اب حکومت کو چاہیے کہ وہ اضافی گندم کی ایکسپورٹ پر توجہ مبذول کرے کیونکہ پنجاب میں پاسکواور محکمہ خوراک پنجاب کے پاس پچھلے تین سالوں سے پڑی لاکھوں ٹن اضافی گندم کیر ی فارورڈ میں آرہی ہے جس کا معیار بری طرح متاثر ہو رہا ہے لہذا حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پراضافی گندم کی مصنوعات ایکسپورٹ کر کے ملک کے لئے قیمتی زرمبادلہ کمانے کے ساتھ ساتھ مقامی انڈسٹری کے لئے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں معاون کردار ادا کرے ۔

اس سے نہ صرف بند پڑی مقامی فلور ملیں چلیں گیں بلکہ بے روزگار افراد کے لئے روزگار کے مواقعے بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھا موقع ہے کہ حکومت پچھلے تین سالوں سے پڑے گندم کے فاضل سٹاکس کو نئی گندم کے ساتھ ملا کر نکال سکتی ہے اور اضافی گندم کو سنبھالے پر آنے والے اخراجات سے بھی بچا جا سکتا ہے ورنہ دوسری صورت میں فاضل گندم کے خراب ہونے سے غیر معیاری گندم سے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق آٹے کی تیاری ممکن نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر زمینی اور سمندری راستے انٹر نیشنل قیمتوں کے مطابق گندم کی مصنوعات کی ایکسپورٹ کی اجازت دے تاکہ ملکی ضرورت سے زائد گندم کی مصنوعات بنا کر انہیں ایکسپورٹ کر کے ملک کے لئے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جا سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل