کے ایس ای 100 انڈیکس 40.02 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 37392.29 پوائنٹس پر بند

منگل 7 جون 2016 20:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جون ۔2016ء)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 40.02 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 37392.29 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس 40.02 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 37392.29 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای 30 انڈیکس 9.01 پوائنٹس کی کمی سے 21420.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دریں اثناء کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 8.21 پوائنٹس کی تیزی رونماء ہوئی تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 41.50 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 32.19 پوائنٹس کی کمی سے 14848.21 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 249.43 پوائنٹس کے اضافے سے 15533.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

آل شیئر اسلامک انڈیکس 36.25 پوائنٹس کے اضافے سے 17738.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 333 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 78 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 231 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی پاک سروسز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 27.75 روپے کے اضافے سے 582.86 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح دی سیرل کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی سودے بھی 24.98 روپے کی تیزی سے 540.11 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی پیلپس مورس پاکستان اور ہیسکول پیٹرول کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ پیلپس مورس پاکستان کے حصص کی قیمت 15.10 روپے کی مندی سے 1664.90 روپے اور ہیسکول پیٹرول کے حصص کی قیمت بھی 9.13 روپے کی کمی سے 197.20 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 4 کروڑ 41 لاکھ 26 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 8.25 روپے سے شروع ہو کر 8.20 روپے پر بند ہوئی جبکہ فوجی سیمنٹ کے 1 کروڑ 50 لاکھ 28 ہزار 500 حصص کے سودے 32.89 روپے سے شروع ہو کر 33.56 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 14 کروڑ 3 لاکھ 5 ہزار 900 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 7 ارب 71 کروڑ 37 لاکھ 94 ہزار 158 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 75 کھرب 31 ارب 73 کروڑ 57 لاکھ 85 ہزار 78 روپے سے بڑھ کر 75 کھرب 34 ارب 19 کروڑ 73 لاکھ 98 ہزار 9 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 128 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 26 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 3 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 72 لاکھ 16 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا