بجلی چوروں کے خلاف سیپکو کا پرانا سکھر کے مختلف علاقوں میں آپریشن ، 300 سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطع

جمعرات 9 جون 2016 16:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء) بجلی چوروں کے خلاف سیپکو کا پرانا سکھر کے مختلف علاقوں میں آپریشن ، تین سو سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطع ، ہزاروں میٹر تار ضبط ،کنڈا لگانے والے پرائیوٹ الیکٹریشن کے خلاف مقدمہ درج ، بجلی چوری کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی ، ایس ای سیپکو ، تفصیلات کے مطابق سکھرسیپکو سکھر کے عملے نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پرانہ سکھر کے مختلف علاقوں ، وسپر محلہ ، بھکر چوک و دیگر علاقوں میں کنڈا سسٹم کے خاتمے کیلئے ایس ای عبدالغفار ماکو ،ایکسیئن راجکمار ، یونین چیئرمین جاوید علی عباسی ، عقیل احمد دایو ، ایس ڈی او رضا محمد ابڑو کی نگرانی میں کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ علاقوں میں غیر قانونی تین سو سے زائد کنڈا کنکشن کاٹ دیئے اور ہزاروں میٹر تار ضبط کر لی آپریشن کے حوالے سے ایس ای سیپکو عبدالغفار ماکو نے زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ آپریشن سیپکو چیف کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا ہے اور جن علاقوں میں کاروائیاں کی گئی ہے ان علاقوں میں اس سے قبل کسی قسم کی کاروائی نہیں ہو ئی تھیں ڈسٹرکٹ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مکمل تعاون سے آج ان علاقوں میں کاروائی ممکن ہو سکی ہے بجلی چوری کی کسی بھی شخص کو ہر گز اجازت نہیں دینگے اور جو بھی چوری میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے مزید بتایا کہ ان علاقوں میں بجلی چور پرائیوٹ سیکٹر کے الیکٹریشن سے کنڈا لگاتے تھے جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور جلد گرفتار ی عمل میں لائی جائیگی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید