امریکن بزنس کونسل آف پاکستان نے وفاقی بجٹ کو مجموعی پالیسی اصلاحات بارے پرانی پالیسیوں کا تسلسل قرار دیا

جمعرات 9 جون 2016 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جون ۔2016ء) امریکن بزنس کونسل آف پاکستان نے وفاقی بجٹ 2016-17 کو مجموعی پالیسی اصلاحات کے حوالے سے پرانی پالیسیوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔ امریکن بزنس کونسل کے اراکین نے دفعہ 65dکے تحت جون 2019تک نئے پلانٹس پر ٹیکس رعائتوں اور مالی سال 2018تک کارپوریٹ ٹیکس کی شرح 30فی صدتک کم کرنے کے لئے اس سال ایک فی صد کی مزیدکمی کے حکومتی فیصلے کو خوش آمدید کہا ہے ، جب کہ انہوں نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور موجود ٹیکس دہندگان کے لئے ٹیکس کے انتظامی معاملات کو سادہ بنانے میں اقدامات کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکن بزنس کونسل آف پاکستان کے صدر ندیم الہٰی نے کہا کہ یہ اقدامات ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد دیں گے۔

(جاری ہے)

ہماری رکن کمپنیاں سرمایہ کاری کے لئے اہم فیصلے کرتے ہوئے ان ٹیکس رعائتوں کو سامنے رکھیں گی۔ پاکستان میں اس وقت 31 فی صد کارپوریٹ ٹیکس دنیا کے باقی ممالک کی نسبت اب بھی کہیں زیادہ ہے۔ تاہم ٹیکس کی بنیاد کو مضبوط کرنے اور ٹیکس ڈھانچے کو سادہ بنانے کے لئے ٹھوس اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے۔

سرمایہ کا ر گروپ نے یہ خیال ظاہر کیا کہ بجٹ کے کچھ پہلووٴں کو سرمایہ کاروں کے لئے دوستانہ قرار دیا جا سکتا ہے، تاہم دیگر اقدامات کے مجموعی کاروباری ماحول پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جن کی وجہ سے کاروبار ی لاگت میں اضافہ ہوجائے گا اور موجودہ ٹیکس دہندگان بالواسطہ ٹیکسوں کے ساتھ مزید بوجھ تلے دب جائیں گے۔ندیم الہٰی نے کہا کہ سپر ٹیکس میں توسیع نے کارپوریٹ ٹیکس کی شرح میں کمی کے مثبت اقدام کو زائل کردیا ہے۔

مزید یہ کہ صوبائی قوانین کے تحت ادا کردہ سیلز ٹیکس کو ان پٹ ٹیکس کی تعریف سے نکالنے کی تجویز VAT کے اصولوں سے بنیادی انحراف ہے اور اس کے افراط زر پر اثرات ظاہر ہوں گے۔ تمام تجاویز میں VAT کے اصولوں کو مد نظر رکھنا چاہیئے تھا اور اس تجویز کو فوری طور واپس لے لینا چاہیئے۔ABC نے اس بات کو تسلیم کیا کہ گزشتہ بجٹ میں ٹیکس ادا نہ کرنے پر لاگت میں اضافے کے لئے نان فائلرز کے لئے 50,000روپے سے تجاوز کرنے والے بینکوں کے لین دین پرWHT لاگو کرنے جیسے اقدامات کئے گئے تھے لیکن یہ بات نمایا ں طور پر محسوس کی گئی کہ معیشت کے دو اہم شعبے، زراعت اور رئیل اسٹیٹ، زیادہ تر ٹیکس کے دائرے سے باہر ہیں۔

ABC کے صدر نے کہا کہ نشوونماء پر مرکوز اصلاحات کے اطلاق اور مالیاتی مضبوطی کے لئے سال بھر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ آئی ایم ایف کا پروگرام اگست 2016میں ختم ہوجانے کے ساتھ، مالیاتی اصلاحات کے اطلاق کے منصوبوں کا بڑی احتیاط سے جائزہ لینے کی ضرورت ہوگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک